قومی خبریں

ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے پاکستان کے خلاف اپنا بہترین کھیل کھیلنے کا عزم ظاہر کیا

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے ہفتہ کو ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا کہ ’’ہم کل کے میچ کے لیے پوری طرح تیار ہیں، ہم پورے اعتماد کے ساتھ میچ کھیلنے جائیں گے۔‘‘

وراٹ کوہلی، تصویر آئی اے این ایس
وراٹ کوہلی، تصویر آئی اے این ایس 

دبئی: ہندوستان کے کپتان وراٹ کوہلی نے کہا یہاں پاکستان کے خلاف ٹی 20 عالمی کپ کے اپنے پہلے مقابلے سے قبل کہا کہ پاکستان کی ٹیم میں کئی گیم چینجر ہیں اور ہمیں ان سے آگے رہنے کے لئے اپنے فطری گیم کے ساتھ کھیلنا ہوگا اورانہیں امید ہے کہ ہم اپنا بہترین کھیل کھیلیں گے۔

Published: undefined

وراٹ نے ہفتہ کو یہاں میچ سے پہلے ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا کہ ’’ہم کل کے میچ کے لیے پوری طرح تیار ہیں، ہم پورے اعتماد کے ساتھ میچ کھیلنے جائیں گے، حالانکہ ہم چیزوں کو ہلکے میں نہیں لے سکتے، کیونکہ پاکستان ایک مضبوط ٹیم ہے۔ آپ کو ہر بار ان کے خلاف اپنا بہترین کرکٹ کھیلنا ہوتا ہے۔ ان کے پاس ایسے کھلاڑی ہیں جو اپنے دم پر کھیل کا رخ بدل سکتے ہیں۔ ہمیں پاکستان کے خلاف اپنے بہترین گیم پلان کے ساتھ کھیلنا ہے۔‘‘

Published: undefined

ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاریوں کے حوالے سے وراٹ نے کہا کہ ’’ورلڈ کپ میں آپ کو مختلف ٹیموں کے خلاف کھیلنے کا موقع ملتا ہے، جن سے ہم پہلے نہیں کھیلے ہوتے ہیں۔ بائیو ببل کے تعلق سے کھلاڑیوں سے بات کرنا ضروری ہے، کیونکہ لگاتار کرکٹ کھیلنا مشکل ہوتا ہے۔

Published: undefined

وراٹ نے ماضی کے ریکارڈ کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ’’ہم کبھی بھی ریکارڈ کے بات نہیں کرتے ہیں، پہلے کیا ہوا اس پر ہماری توجہ نہیں ہے۔ میچ والے دن آپ کیسے کھیلتے ہیں، سب کچھ اس بات پر منحصر ہے۔‘‘

Published: undefined

ٹیم میں بہتر امتزاج کے بارے میں بات کریں تو ہندوستانی ٹیم ابھی بھی اسٹار آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کی فٹنس پر پسینہ بہا رہی ہے۔ 28 سالہ پانڈیا متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے آئی پی ایل کے دوسرے مرحلے میں ممبئی انڈینز کے لیے صرف بلے باز کے طورپر کھیلے تھے۔ انہوں نے ایک بھی اوور نہیں ڈالا تھا۔ گیندبازی نہ کرنے کی وجہ سے ہاردک کو پلیئنگ الیون میں جگہ کے بارے میں کئی سوالات پیدا ہوگئے ہیں۔

Published: undefined

وراٹ نے ہاردک کے بارے میں کہا کہ "وہ گیندبازی کرنے کے لیے تیار ہونے کے لیے بہتر ہو رہے ہیں۔ ہم نے اپنے مجموعہ کے بارے میں بات کی ہے، لیکن ابھی انہیں سامنے نہیں رکھ رہے ہیں۔ ہم منصوبوں کے نفاذ کے بارے میں پراعتماد ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ ہاردک فی الحال ہمارے لیے دو اوور گیندبازی کرنےکے لیے بہتر تیاری کر رہے ہیں۔ جب وہ گیندبازی کرنا شروع کریں گے تب تک ہم نے اپنے لئے کچھ متبادل تیار کئے ہیں۔ ایک بلے باز کے طورپر چھ نمبر پر آکر وہ ٹیم کو جو تعاون دیتے ہیں، ہم ایسے کھلاڑی کا ریپلیسمنٹ راتوں رات نہیں کرسکتے۔‘‘

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان کل یہاں دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں شام ساڑھے سات بجے میچ شروع ہوگا۔ یہ میچ دونوں ہی ٹیموں کے لیے بہت اہم ہے کیونکہ دونوں ٹیموں کے درمیان طویل عرصے بعد کوئی میچ ہونے جا رہا ہے۔ پاکستان نے میچ سے پہلے ہی اپنے 12 کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ ہندوستان اور پاکستان اس سے پہلے ٹی-20 ورلڈ کپ میں پانچ بار آمنے سامنے ہوئے ہیں اور ہندوستان نے تمام میچ جیتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined