قومی خبریں

دشمنوں کی خیر نہیں! ہندوستانی فوج نے لانچ کیا دھرو ہیلی کاپٹر کا کامبیٹ ورژن

اسپیئر کورپس نے ’ایکس‘ پر لکھا ہے کہ ’’ہندوستانی فوج نے پہلے ملکی جنگی ہیلی کاپٹر ’رودر‘ کے ذریعہ نئی نسل کے راکیٹ اور گولہ بارود داغے، پہاڑوں پر یہ پلیٹ فارم اثردار ہے۔

<div class="paragraphs"><p>رودرا ہیلی کاپٹر، تصویر&nbsp;<a href="https://twitter.com/Spearcorps">@Spearcorps</a></p></div>

رودرا ہیلی کاپٹر، تصویر @Spearcorps

 

ہندوستانی فوج کی ہوائی یونٹ نے ایک دھرو ہیلی کاپٹر کا کامبیٹ ورژن لانچ کیا ہے۔ اس کے ذریعہ اتوار کے روز نئی نسل کی راکٹ اور گولہ بارود سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔ یہ ملک میں تیار پہلا وسعت شدہ جنگی ہیلی کاپٹر ہے، جس کا نام ’رودر‘ رکھا گیا ہے۔

Published: undefined

اسپیئر کورپس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اس سلسلے میں ایک پوسٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ ’’ہندوستانی فوج نے پہلے ملکی جنگی ہیلی کاپٹر رودر سے نئی نسل کے راکیٹ اور گولہ بارود داغے۔ پہاڑوں پر یہ پلیٹ فارم اثردار ہے۔ اس میں اس کی اسٹرائک صلاحیت اور خطرناکی بڑھ جاتی ہے۔ کور کمانڈر نے ایویٹرس کو ان کی پروفیشنلزم اور آپریشنل پریپیئرڈنیس کے لیے مبارکباد دی۔‘‘

Published: undefined

واضح رہے کہ گزشتہ سال ہندوستانی فوج اور انڈین ایئر فورس نے 24 گھنٹے کی مدت کے اندر ہیلینا میزائل کے دو کامیاب تجربے کیے تھے۔ ہیلینا میزائل کا تجربہ حال ہی میں حاصل لائٹ کامبیٹ ہیلی کاپٹر (ایل سی ایچ) سے لانچ کر کے کیا گیا۔ اس میزائل کا تجربہ زیادہ اونچائی اور دوری پر کیا گیا۔ اس سے ایک ہفتے پہلے ہندوستانی فوج نے ہلکے جنگی ہیلی کاپٹر (ایل سی ایچ) پرچنڈ کی 70 ایم ایم راکیٹ اور 20 ایم ایم برج گن کی کامیاب افتتاحی فائرنگ کی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined