امپھال۔ ہندوستانی فوج کے ایک حاضر سروس جونیئر کمیشنڈ آفیسر (جے سی او) کو جمعہ کو منی پور کے تھوبل ضلع میں ان کے گھر سے 'نامعلوم عناصر' کے ذریعہ اغوا کرنے کے چند گھنٹے بعد سیکورٹی فورسز نے بازیاب کرا لیا۔ ایک دفاعی ترجمان نے بتایا کہ تھوبل ضلع کے چرنگ پت ممنگ لیکئی کے رہنے والے نائب صوبیدار کونسم کھیڑا سنگھ کو جمعہ کی صبح ان کے گھر سے اغوا کیا گیا تھا۔ وہ چھٹی پر یہاں آئے ہوئے تھے۔
Published: undefined
فوج کے دستوں نے فوری طور پر دیگر سیکورٹی فورسز کے ساتھ مل کر ایک مربوط مشترکہ تلاشی آپریشن شروع کیا، جس کی وجہ سے جمعہ کی شام جے سی او کو آزاد کرا لیا گیا۔ جے سی او کو تھوبل ضلع کے ویکھونگ پولیس اسٹیشن میں رکھا گیا تھا۔ اگرچہ اغوا کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بھتہ خوری کی کوشش تھی۔ ان کے خاندان کو اس سے پہلے بھی ایسی دھمکیاں مل چکی ہیں۔
Published: undefined
مربوط تلاشی آپریشن کے علاوہ قومی شاہراہ 102 (امپھال-مورے) پر چلنے والی تمام گاڑیوں کو جے سی او کا پتہ لگانے کے لیے چیک کیا گیا۔ اس معاملے میں مزید تفتیش جاری ہے۔ گزشتہ سال مئی میں منی پور میں ذات پات کے تشدد کے پھوٹ پڑنے کے بعد سے، فوجی اور سیکورٹی اہلکار (چاہے وہ چھٹی پر ہوں یا ڈیوٹی پر) یا ان کے رشتہ داروں کو مذموم عزائم کے ساتھ نشانہ بنایا گیا ہے۔
Published: undefined
امپھال میں 27 فروری کو موئرانگتھام کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (آپریشنز) امت سنگھ کے گھر پر حملہ کیا گیا تھا۔ حملہ آوروں نے انہیں اغوا بھی کیا اور املاک کو نقصان پہنچانے کے علاوہ ہوائی فائرنگ کر کے ان کے اہل خانہ کو دھمکیاں دیں۔ بعد ازاں سیکورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کر کے عہدیدار بازیاب کرا لیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز