ایٹا نگر: ہندوستانی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر جمعہ کی صبح اروناچل پردیش کے بالائی سیانگ ضلع میں گر کر تباہ ہو گیا۔ یہ حادثہ سیانگ ضلع میں توتنگ ہیڈ کوارٹر سے 25 کلومیٹر دور سنگنگ گاؤں کے قریب پیش آیا۔ محکمہ دفاع کی طرف سے دی گئی اطلاع کے مطابق ایک ریسکیو ٹیم کو موقع پر روانہ کر دیا گیا ہے اور حادثے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔
Published: undefined
گوہاٹی ڈیفنس پی آر او کے مطابق آرمی کا ہیلی کاپٹر توتنگ سے 25 کلومیٹر دور سنگنگ گاؤں کے قریب گر کر تباہ ہوا۔ جہاں یہ حادثہ ہوا اس جگہ کا سڑک کے ذریعے رابطہ نہیں ہے۔ تاہم ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ فوج کا جو ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا ہے اس کا نام ’رودرا‘ ہے۔ یہ فوج کا حملہ آور ہیلی کاپٹر ہے، جسے ایچ اے ایل نے تیا کیا ہے۔
Published: undefined
خیال رہے کہ رواں ماہ کے شروع میں بھی اروناچل پردیش میں تمانگ کے قریب ہندوستانی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ حادثے میں ہیلی کاپٹر 'چیتا' میں سوار ایک پائلٹ ہلاک ہو گیا تھا، جب کہ دوسرا زخمی ہوا تھا۔
ایک عہدیدار نے بتایا ’’توانگ کے قریب فارورڈ ایریا میں اڑنے والا آرمی ایوی ایشن کا چیتا ہیلی کاپٹر 5 اکتوبر کو صبح 10:00 بجے معمول کی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔ دونوں پائلٹوں کو قریبی فوجی ہسپتال لے جایا گیا، جہاں ایک پائلٹ کی موت ہو گئی۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined