ہندوستانی فوج کا ’چیتا ہیلی کاپٹر‘ اروناچل پردیش میں حادثہ کا شکار ہو گیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق حادثہ منڈلا پہاڑی علاقہ کے پاس ہوا ہے اور اس کی خبر ملتے ہی پائلٹوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا۔ حالانکہ بعد میں دونوں ہی پائلٹ کے ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی گئی۔ گواہاٹی کے پی آر او ڈیفنس لیفٹیننٹ کرنل مہندر راوت نے اس سلسلے میں جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ بومڈیلا کے پاس ایک آپریشنل چیتا ہیلی کاپٹر کا رابطہ آج صبح تقریباً 9.15 بجے اے ٹی سی سے ٹوٹنے کی خبر ملی تھی۔
Published: undefined
ہیلی کاپٹر میں کتنے لوگ سوار تھے، اس سلسلے میں ابھی کچھ بھی حتمی جانکاری نہیں مل سکی ہے۔ حالانکہ ایک رپورٹ میں مطلع کیا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں دو پائلٹ سوار تھے اور دونوں کی ہی اس حادثے میں موت ہو گئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ہیلی کاپٹر نے اروناچل پردیش کے بومڈیلا کے پاس سے آپریشنل پرواز بھری تھی اور اس کے کچھ دیر بعد ہی اے ٹی سی سے اس کا رابطہ ٹوٹ گیا۔ بعد میں اس کے بومڈیلا کے مغرب میں منڈلا ہلز کے پاس حادثہ کا شکار ہونے کی خبر ملی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined