نئی دہلی: فوج نے لداخ سے متصل سرحد پر چین کے ساتھ معاہدوں کے ٹوٹنے اور دونوں ممالک کی فوجوں کے مابین جھڑپوں کی اطلاعات سے متعلق شائع ایک آرٹیکل کو اسے جھوٹے حقائق اور گمراہ کرنے والا قرار دیا ہے۔ آج جاری ایک بیان میں فوج نے کہا کہ اس نے بدھ کے روز ایک انگریزی روزنامہ میں شائع ہونے والے مضمون ’ہندوستان چین کے درمیان دوبارہ جھڑپ اور مشرقی لداخ میں پی ایل اے کی واپسی‘ کا نوٹس لیا ہے۔ فوج نے کہا ہے کہ یہ مضمون غلطیوں اور گمراہ کن معلومات سے بھرا ہوا ہے۔ فوج نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ چین کے ساتھ معاہدوں کے ٹوٹنے کی خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں۔
Published: undefined
فوج کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں فریق التوا میں پڑے ہوئے قضیہ کو حل کرنے کے لئے بات چیت جاری رکھے ہوئے ہیں اور اپنے اپنے علاقوں میں مسلسل گشت کر رہے ہیں۔ زمینی سطح پر حالات پہلے جیسے ہی ہیں اور ہندوستانی فوج چینی فوجوں کی سبھی سرگرمیوں پر لگاتار نظر رکھے ہوئے ہے۔ فوج نے کہا ہے کہ یہ مضمون حقائق پر مبنی نہیں ہے اور وہ اس کی سختی سے تردید کرتی ہے۔
Published: undefined
اطلاعات کے مطابق میڈیا میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں دعوی کیا گیا ہے کہ چینی فوج نے لائن آف ایکچول کنٹرول کے ساتھ کچھ مقامات سے دراندازی کی ہے اور کم از کم ایک مقام پر دونوں ممالک کے فوجیوں کے درمیان تصادم ہوا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز