قومی خبریں

لندن کے ہوٹل میں ایئر انڈیا کی کُرو ممبر کو فلور پر گھسیٹ کر ہینگر سے پیٹا گیا

ایئر انڈیا اس سلسلے میں قانونی معاملوں پر مقامی پولیس کے ساتھ بات کر رہا ہے اور اس نے ہوٹل انتظامیہ کو اس طرح کا واقعہ دوبارہ نہیں ہونے کے لیے تنبیہہ کی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ایئر انڈیا</p></div>

ایئر انڈیا

 

لندن کے ایک بڑے ہوٹل میں ایئر انڈیا کی خاتون کُرو ممبر کے ساتھ بدسلوکی اور مار پیٹ کا ایک افسوسناک معاملہ سامنے آیا ہے۔ واقعہ لندن کے ہیتھرو واقع ریڈسن ریڈ ہوٹل میں پیش آیا جہاں ایئر لائن اسٹاف نے پہلے ہی ہوٹل میں تحفظ کے سلسلے میں تشویش کا اظہار کیا تھا۔ اس سلسلے میں ایئر لائن نے اتوار کو جانکاری دی کہ وہ مقامی پولیس کے رابطے میں ہے اور معاملہ کی جانچ کی جا رہی ہے۔

Published: undefined

'آج تک' کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کی رات کا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ خاتون کُرو ممبر اپنے کمرے میں سو رہی تھی، تبھی تقریباً 1.30 بجے ایک نامعلوم شخص اس کے کمرے میں داخل ہوگیا، خاتون کی جب آنکھ کھلی تو اس نے چلاّنا شروع کر دیا، اس پر حملہ آور نے کپڑے کے ہینگر سے خاتون پر حملہ بول دیا اور فرش پر اسے گھسیٹتا رہا۔ خاتون نے کمرے سے باہر نکلنے کی پوری کوشش کی لیکن حملہ وار اسے لگاتار مارتا رہا۔ آخر میں قریب کے کمروں سے آکر لوگوں نے حملہ آور کو پکڑ کر اس کے چنگل سے خاتون کو چھڑایا۔ بعد میں خاتون کو اسپتال میں داخل کروا دیا گیا۔

Published: undefined

ایئر انڈیا کے ترجمان نے اس واقعہ پر گہرے دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے معاونین اور ٹیم سے رابطہ میں ہے اور خاتون کی لگاتار مدد کی جا رہی ہے۔ ایئر انڈیا قانونی معاملوں پر مقامی پولیس کے ساتھ بات کر رہی ہے جبکہ ہوٹل انتظامیہ سے بھی رابطہ کرکے اسے تنبیہ کرتے ہوئے اس بات کو یقینی کرنے کے لیے کہا ہے کہ اس طرح کا واقعہ دوبارہ نہ ہو۔ فی الحال خبر ہے کہ خاتون کُرو ممبر ہندوستان واپس لوٹ آئی ہے اور اس کی کاؤنسلنگ کی جا رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined