ڈیفنس مینوفیکچرنگ میں میک اِن انڈیا کے تحت ملک نے آج ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ ڈی آر ڈی او (ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن) کے ذریعہ تیار پی-7 ہیوی ڈراپ سسٹم کی مدد سے اب جنگ کے میدان میں 7 ٹن تک وزنی ساز و سامان کو پیراشوٹ کے ذریعہ آسانی سے پہنچایا جا سکتا ہے۔ ہندوستانی فضائیہ نے حال ہی میں ڈی آر ڈی او کی معاون یونٹ ایریل ڈیلیوری ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ اسٹیبلشمنٹ (اے ڈی آر ڈی ای) کے ذریعہ ڈیزائن اور تیار ہیوی ڈراپ سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ ہیوی ڈراپ سسٹم کا استعمال 7 ٹن وزن کیٹگری کے فوجی سامان (گاڑی، گولہ بارود، مشینیں) کو پیراشوٹ سے نیچے گرانے کے لیے کیا جاتا ہے۔ آئی ایل-76 طیارہ کے ہیوی ڈراپ سسٹم (پی-7 ایچ ڈی ایس) میں ایک پلیٹ فارم اور اسپیشل پیراشوٹ سسٹم شامل ہوتا ہے۔ پیراشوٹ سسٹم ایک ملٹی اسٹیج پیراشوٹ سسٹم ہے، جس میں پانچ اہم کینوپی، پانچ بریک شوٹ، دو اسسٹنٹ شوٹ، ایک ایکسٹریکٹر پیراشوٹ شامل ہیں۔ اس کا پلیٹ فارم الیومنیم اور اسٹیل کے مرکب سے بنا ایک دھات کا ڈھانچہ ہے۔ اس سسٹم کو 100 فیصد سودیشی وسائل کے ساتھ کامیابی کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔ پی-7 ایچ ڈی ایس کو فوج میں شامل کر لیا گیا ہے۔ پی-7 ہیوی ڈراپ سسٹم کی مینوفیکچرنگ ایل اینڈ ٹی کمپنی کر رہی ہے، جبکہ اس کے لیے پیراشوٹ کی مینوفیکچرنگ آرڈیننس فیکٹری کر رہی ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ پیراشوٹ پر تیل اور پانی کا کوئی اثر نہیں ہوتا ہے اور انھیں طویل مدت تک استعمال بھی کیا جا سکتا ہے۔ ڈی آر ڈی او طویل عرصہ سے اس سسٹم کو بنانے کی تیاری کر رہا تھا۔ گزشتہ تقریباً پانچ سالوں سے ہیوی ڈراپ سسٹم کا تجربہ جاری ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز