ہندوستانی فضائیہ نے 12 میراج-2000 جنگی طیاروں کے ذریعہ پاکستان میں گھس کر دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے ٹھکانوں کو تباہ کر دیا ہے۔ ان میراج طیاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر تقریباً 1000 کلو گرام بموں کی بارش کی۔ یہ حملہ ایک خاص پالیسی کے تحت ہندوستانی فضائیہ نے کیا اور بہت سمجھداری کے ساتھ اس کے لیے میراج طیاروں کا استعمال کیا گیا۔ وجہ اس میراج میں موجود خوبیاں ہیں جس کے بارے میں کم ہی لوگوں کو پتہ ہے۔
دراصل میراج-2000 چوتھے جنریشن کا ملٹی رول اور سنگل انجن جنگی طیارہ ہے۔ اس طیارہ نے 1970 میں پہلی بار پرواز کی تھی۔ میراج 1985 میں ہندوستانی فضائیہ کا حصہ بنا تھا اور اس کے بعد فوج کی طاقت بڑھ گئی تھی۔ میراج وہی جنگی طیارہ ہے جس نے کارگل جنگ کے دوران پاکستانی فوج کے چھکے چھڑا دئیے تھے۔ میراج-2000 طیارہ ایک ایسا طاقتور جنگی طیارہ ہے جو جنگی علاقے میں پلک جھپکتے ہی دشمن ملک کی تصویر بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
Published: undefined
یہ جاننا بھی ضروری ہے کہ میراج جنگی طیارہ محض 9 ممالک کے پاس موجود ہے۔ وقت وقت پر اس طیارہ کو اَپ گریڈ کرنے کا کام کیا جاتا رہا ہے۔ ایک اعداد و شمار کے مطابق 2009 تک تقریباً 600 سے زیادہ میراج جنگی طیارہ دنیا بھر میں سروس دینے کے لیے تیار کھڑے تھے۔ ہندوستانی فضائیہ میں استعمال کیے جا رہے تقریباً 51 میراج-2000 طیاروں کے ایک بیڑے کو بہتر بنانے کے لیے فرانس سے 1.9 بلین ڈالر کا معاہدہ کیا گیا ہے۔ جون 2011 میں یہ اعلان کیا گیا تھا کہ سیکورٹی پر کابینہ کمیٹی ہندوستانی فضائیہ کے میراج-2000 کے اَپ گریڈیشن پر غور کرے گی۔ اس کے بعد مذکورہ معاہدہ عمل میں آیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز