قومی خبریں

پاکستان برائے کرم کرتار پور گرودوارہ جانے والوں سے 20 ڈالر فیس نہ لے: ہندوستان

وزارت خارجہ نے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ہندوستانی حکومت پاکستان سے مسلسل اپیل کرتی رہی ہے کہ عقیدت مندوں کے جذبات کا خیال رکھتے ہوئے کوئی فیس نہیں لینی چاہیے ۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: ہندستان نے پاکستان کےساتھ کرتارپور گلیارہ کھولنے کے لیے معاہدے پر دستخط کرنے کی رضامندی ظاہر کرتے ہوئے پیر کے روز اس سے ایک بار پھر اپیل کی ہے کہ وہ ہر مسافر سے 20ڈالر کی فیس لینے کے اپنے فیصلہ پر ازسرنوغورکرے ۔

Published: undefined

وزارت خارجہ نے یہاں جاری ایک بیان میں کہا،’’ حکومت پاکستان سے مسلسل اپیل کرتی رہی ہے کہ عقیدت مندوں کے جذبات کا خیال رکھتے ہوئے اسے کوئی فیس نہیں لینی چاہیے ۔حکومت نے آج پاکستان کو بتایاکہ وہ 23 اکتوبر کو کرتارپور صاحب گلیارہ سے متعلق معاہدے پر دستخط کرنے کوتیار ہے۔‘‘

Published: undefined

بیان میں کہاگیاہے کہ معاہدے پر دستخط کےلیے رضامندی ظاہر کرنے کے ساتھ ہی حکومت ایک بار پھر پاکستان سے اپیل کرتی ہے کہ وہ مسافروں سے فیس لینے کے فیصلہ پر ازسرنوغورکرے ۔ہندستان نے کہاکہ اگر پاکستان راضی ہوجائے تو وہ معاہدے کے مسودہ میں کسی بھی وقت تبدیلی کرنے کو تیار ہے۔

Published: undefined

بارہ نومبر 2019کو گرونانک دیو کے 550ویں پرکاش پرو سے پہلے ہی اس گلیارے کو کھولا جانا ہے۔ابھی تک طے شدہ پروگرام کے مطابق 8نومبر کو وزیراعظم نریندرمودی ہندستان کی طرف سے مسافروں کی سہولیات کا افتتاح کریں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined