ہانگزو: ہندوستان کے سربجوت سنگھ، شیو نروال اور ارجن سنگھ چیمہ کی تکڑی نے جمعرات کو مینز 10 میٹر ایئر پسٹل ٹیم نے شوٹنگ مقابلے میں چوتھا تمغہ جیتا۔
Published: undefined
ہندوستان نے چین میں جاری 19ویں ایشیائی کھیلوں میں شوٹنگ میں اب تک چار طلائی، چار چاندی اور پانچ کانسی کے تمغوں کے ساتھ اپنی بہترین کارکردگی پیش کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ایشین گیمز میں شوٹنگ میں ہندوستان کے تمغوں کی تعداد 13 ہو گئی ہے۔ اس سے قبل 2006 میں دوحہ میں ہندوستانی نشانے بازوں نے تین گولڈ میڈلز سمیت کل 14 تمغے جیتے تھے۔
Published: undefined
سربجوت سنگھ نے کوالیفائنگ راؤنڈ میں 580 کے ساتھ ہندوستان کے لیے سب سے زیادہ اسکور کیا۔ ارجن سنگھ چیمہ 578 کے اسکور کے ساتھ آٹھویں نمبر پر رہے جب کہ شیوا نروال 576 کے اسکور کے ساتھ 56 شوٹرز میں 14 ویں نمبر پر رہے۔ انفرادی ایونٹ میں، صرف ٹاپ آٹھ شوٹرز ہی فائنل میں جگہ بناتے ہیں۔
Published: undefined
تاہم، تینوں ہندوستانی نشانے بازوں نے 1734 کے مشترکہ اسکور کے ساتھ سونے کا تمغہ جیتا۔ وہیں چین کو (1733) کے اسکور کے ساتھ چاندی کا تمغہ، جب کہ ویتنام (1730) نے کانسے کا تمغہ جیتا۔ انفرادی فائنل میں، سربجوت سنگھ نے چوتھے مقام کے لیے 199 اسکور بنایا اور میڈل کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔ ارجن سنگھ چیمہ 113.3 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں پوزیشن پر پہنچنے والے پہلے کھلاڑی تھے۔
Published: undefined
10 میٹر ایئر پسٹل انفرادی فائنل میں، ویتنام کے کوانگ ہوئی فام نے (240.5) کے ساتھ گولڈ، جنوبی کوریا کے وونہو لی نے چاندی (239.4) اور ازبکستان کے ولادیمیر سویچنکوف نے (219.9) کانسے کا تمغہ جیتا۔ اس بار ایشین گیمز میں شوٹنگ کے مقابلے یکم اکتوبر تک ہوں گے۔ رائفل، پسٹل اور شاٹ گن کیٹیگریز میں کل 33 طلائی تمغے داؤ پر ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز