نئی دہلی: وزیر صحت ہرش وردھن نے جمعہ کے روز کہا کہ عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) روایتی طبی نظام آیوروید کو فروغ دینے کے لئے ہندوستان میں اس کا عالمی مرکز قائم کرنا چاہتا ہے۔ ڈاکٹر ہرش وردھن نے پتنجلی کی کورونا کی دوا ’کورو نیل‘ کو جاری کر نے کے موقع پر یہاں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس بات کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’عالمی ادارۂ صحت کے سربراہ نے گزشتہ دنوں وزیر اعظم نریندر مودی سے آیور وید کو فروغ دینے کے سلسلے میں بات کی تھی جس میں انہوں نے ہندوستان کو اس کا عالمی مرکز بنانے پر زور دیا۔‘‘
Published: undefined
ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ سنہ 2000 میں عالمی ادارۂ صحت کا ایک اجلاس جاپان میں منعقد ہوا، جس میں 21ویں صدی میں طبی ہدف کو حاصل کرنے میں روایتی طبی نظام کو اہم بتایا گیا تھا۔ اس کے لئے آیورویدک طریقۂ علاج کو فروغ دینے اور اس پر سائنسی تحقیق پر زور دینے کی سفارش کی گئی تھی۔ انھوں نے مزید کہا کہ عالمی ادارۂ صحت نے آیور وید کو تسلیم کیا ہے ۔ لوگوں کو صحت مند بنانے میں آیورویدک ادویات کے کردار پر شک نہیں کیا جانا چاہئے۔
Published: undefined
ڈاکٹر ہرش وردھن نے یہ بھی کہا کہ ’اتھروید‘ اور ’چرک سمہتا‘ میں آیور وید پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ چھٹی صدی میں آیور وید کا چینی زبان میں ترجمہ کیا گیا تھا۔ بعد میں فارسی اور یورپی زبانوں میں بھی یہ کام کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں برطانوی حکومت کے دوران ہندوستانی نظام طب کو فروغ نہیں دیا گیا۔ دہلی میں انہوں نے آیور وید پر تحقیق کے لئے ایک مرکز قائم کیا تھا، لیکن بعد میں سرکاروں نے اس پر توجہ نہیں دی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز