ممبئی: مرکزی وزیربرائے اقلیتی امور وحج مختار عباس نقوی نے آج ممبئی میں کہا کہ حج بیت اللہ کو آسان بنانے اور اسے مکمل ڈیجیٹل کرنے میں ہندوستانی حج کمیٹی مکمل طور پر کامیاب ہوگئی اور حج 2020 مکمل۔طور پر ڈجیٹل / آن لائن سسٹم سے پورا کیا جائے گا یعنی عازمین حج کے ’ایز آف ڈوئنگ حج‘ کے خواب کی تعبیر پوری ہوئی ہے۔وزیر موصوف نے جنوبی ممبئی میں واقع بیت الحجاج میں عازمین کوتربیت دینے والوں کی ٹریننگ کے اختتامی اجلاس خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہندوستان ڈیجٹل حج کی فہرست میں اول نمبرپر پہنچ گیا ہے۔ایسا واحد ملک ہوگا کہ جوڈیجیٹل حج کرائے گا۔
Published: undefined
حج ہاؤس میں حج 2020 کے حوالہ سے ٹریننگ کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے مختار عباس نقوی نے کہا کہ حج آپریشن کو بہتر سے بہتر بنانے کے لیے اٹھائے گئے بے مثال اقدامات سے جہاں ایک طرف حج کے تمام انتظامات ڈجیٹل اور شفاف ہوئے ہیں وہیں دوسری طرف حج سستاہونےکے ساتھ ساتھ آسان ہوجائے۔اس طرح مکمل عمل کو سو فیصد ڈجیٹل / آن لائن کرنے سے دلالی کا بھی خاتمہ ہوا ہے اور حج کا سفر شفاف ہوا ہے۔
Published: undefined
انھوں نے مزید کہاکہ ہندوستانی عازمین حج کے سلسلے میں سعودی حکام ہمیشہ مثبت رویہ رکھتے ہیں اور انہوںنے ہمیشہ ان کی تعریف کی ہے۔نقوی نے کہا کہ حجاج کو بہتر سے بہتر سہولیات کی فراہمی حج کمیٹی کی ترجیحات میں شامل ہے۔امسال آئی اے ایس کے تین طلباءحج کمیٹی ٹریننگ کیمپ سے کامیاب ہوئے ہیں اور امید ہے کہ آئندہ سال میں ان کی تعداد تیس سے تجاوز کرجائے گی۔
Published: undefined
مختار عباس نقوی نے خطاب کے دوران کہا کہ حج 2020کے لیے اب تک 2.67لاکھ درخواستیں موصول ہوئی ہیں اور امکان ہے کہ کوٹہ کے تحت انہیں سہولیات دی جائے گی ۔مختار عباس نقوی نے ایئرانڈیا کی فروخت سے عازمین حج کو پیش آنے والی ممکنہ دشواری کے بارے میں کہا کہ اس کا جائزہ لیا جارہا ہے اور اس سلسلہ میں میٹنگ کا سلسلہ جاری ہے اور جلد ہی فیصلہ لیا جائے ۔جبکہ بحری جہاز کے سلسلہ میں پوچھے گئے سوال پر انہوںنے مطلع کیا کہ بحری حج سفر کے سلسلہ میں جوٹینڈرطلب کیے گئے تھے ،وہ بڑے بڑے کروز کمپنیوں کے ہیں جو ڈیڑھ دودن میں جدہ پہنچانے کا دعویٰ کرررہے ہیں ،لیکن ان کا کرایہ بہت زیادہ ہے اور فی الحال اکبراور نورجہاں جیسے جہاز دستیاب نہیں ہیں۔پھربھی سنگا پور اور دوبئی سے جن بحری کروز (بڑے جہاز)کمپنیوں سے ٹیندر بھیجیں ہیں انہیں عازمین حج کے سفرکے بارے میں تفصیل سے آگاہ کردیاہے۔ انہوں نے فراڈ کرنے والی نجی حج آپریٹرس کے خلاف سخت کارروائی کا یقین دلایا اور کہا کہ ان کی ڈپازٹ کی رقم ضبط کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں بلیک لسٹ کرنے کا بھی قدم اٹھانے کا فیصلہ لیا گیا ہے اور جلد ہی عمل بھی کیا جائے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined