سانسیں روک دینے والے مقابلہ میں ہندوستان 3 وکٹ سے فتحیاب
ایشیا کپ کا فائنل مقابلہ ہندوستان نے بنگلہ دیش کو 3 وکٹ سے ہرا دیا ہے۔ فائنل کا یہ مقابلہ سانسیں روک دینے والا ثابت ہوا اور ہندوستان کو آخری گیند پر جیت ملی۔ جڈیجہ کے آوٹ ہونے کے بعد میدان پر اترے زخمی کیدار جادھو نے بہت سنبھل کر کھیلتے ہوئے اطمینان سے سنگل لینے کو ترجیح دی اور دوسری طرف سے کلدیپ یادو نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا۔
جیسے ہی آخری گیند پر کیدار جادھو نے لیگ بائی رن لیا بنگلہ دیشی کھلاڑیوں میں غم کا ماحول چھا گیا۔ لیکن دوسری طرف ہندوستانی کھلاڑی جشن میں ڈوب گئے۔ اسٹیڈیم میں ہندوستانی شیدائیوں میں بھی خوشی کا ماحول چھا گیا۔
Published: 28 Sep 2018, 5:08 PM IST
ہندوستان مشکل میں، 7 وکٹ آوٹ
مقابلہ بہت دلچسپ مرحلہ میں پہنچ گیا ہے۔ ہندوستان کا ساتواں وکٹ گر گیا ہے اور جیتنے کے لیے 11 گیندوں میں 9 رن بنانے ہیں۔
Published: 28 Sep 2018, 5:08 PM IST
45 اوور کے بعد ہندوستان 5 وکٹ کے نقصان پر 197 رن
ہندوستان دھیرے دھیرے فتح کی طرف بڑھ رہا ہے لیکن بنگلہ دیش کی جانب سے بھی جیت کے لیے پوری کوششیں جاری ہیں۔ 45 اوور کے بعد ہندوستان نے 197 رن بنا لیے ہیں اور دھونی کے بعد کوئی وکٹ نہیں گرا ہے۔ میدان میں رویندر جڈیجہ اور بھونیشور کمار بہت آسانی کے ساتھ سنگل کھیل رہے ہیں۔
Published: 28 Sep 2018, 5:08 PM IST
40 اوور کے بعد ہندوستان کا اسکور 172/5
ہندوستان نے 40 اوور میں 172 رن بنا لیے ہیں لیکن 5 وکٹ گرنے سے ٹیم پر دباو بن گیا ہے۔ ہندوستان کی مشکلیں اس لیے بھی بڑھ گئی ہیں کیونکہ کیدار جادھو ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر پویلین لوٹ چکے ہیں۔ اس وقت رویندر جڈیجہ اور بھونیشور کمار میدان پر موجود ہیں۔
بنگلہ دیش کی جانب سے مستفیض الرحمن نے بہترین گیندباز کا مظاہرہ کرتے ہوئے 8 اوور میں 31 رن دے کر ایک وکٹ لیا ہے جب کہ کپتان مشرف مرتضیٰ نے 9 اوور میں 31 رن دے کر 1 وکٹ لیا۔ روبیل حسین نے 7 اوور میں 14 رن دے کر 1 وکٹ لے کر کافی متاثر کیا ہے اور محمود اللہ نے بھی 4 اوور میں 22 رن دے کر ایک وکٹ لیا ہے۔ 1 وکٹ نجم الاسلام کے حصے میں گیا ہے جنھوں نے 9 اوور میں 48 رن دیے ہیں۔
Published: 28 Sep 2018, 5:08 PM IST
34 اوور کے بعد ہندوستان کا اسکور 152/4
مہندر سنگھ دھونی کی سمجھداری بھری گیندبازی کے ساتھ ہندوستان نے 150 رن مکمل کر لیے ہیں۔ حالانکہ 223 رن کا پیچھا کرتے ہوئے اس وقت 4 وکٹ گر چکے ہیں لیکن کیدار جادھو دھونی کا اچھا ساتھ دے رہے ہیں۔ ہندوستان نے یہ 150 رن 34ویں اوور میں مکمل کیا۔ آوٹ ہونے والے بلے بازوں میں روہت شرما، شکھر دھون، امباتی رائیڈو اور دنیش کارتک ہیں۔ دنیش کارتک کو 37 رن پر محموداللہ نے ایل بی ڈبلیو آوٹ کیا۔ دھونی 57 گیند میں 33 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔ ہندوستان کا اسکور 34 اوور میں 4 وکٹ پر 152 رن ہے۔
Published: 28 Sep 2018, 5:08 PM IST
10 اوور کے بعد ہندوستان کا اسکور 57/2
ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ایشیا کپ کا فائنل مقابلہ کافی دلچسپ ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ امید کی جا رہی تھی کہ ہندوستانی ٹیم 223 رنوں کا ہدف بہ آسانی حاصل کر لے گی لیکن جس طرح سے بنگلہ دیش کے گیندبازوں نے شکھر دھون اور امباتی رائیڈو کو سستے میں آؤٹ کر دیا ہے اس سے مقابلے دلچسپ ہو گیا ہے۔ اس وقت ہندوستان نے 10 اوور میں 2 وکٹ کے نقصان پر 57 رن بنائے ہیں۔ کپتان روہت شرما 31 گیندوں پر 36 بنا کر کھیل رہے ہیں اور دنیش کارتک نے 8 گیندوں پر 3 رن بنائے ہیں۔
Published: 28 Sep 2018, 5:08 PM IST
مشرف مرتضیٰ نے دیا ہندوستان کو دوسرا جھٹکا، رائیڈو آؤٹ
شکھر دھون کے بعد امباتی رائیڈو بھی آؤٹ ہو گئے ہیں اور انھوں نے محض 2 رن بنائے۔ رائیڈو کا وکٹ بنگلہ دیش کے کپتان مشرف مرتضیٰ نے لیا۔ اس وکٹ کے ساتھ ہی بنگلہ دیش خیمہ میں جشن کا ماحول ہے اور وہ ہندوستان پر دباؤ ڈالنے میں کامیاب نظر آ رہے ہیں۔ حالانکہ دوسری طرف ہندوستانی کپتان روہت شرما اچھی بلے بازی کر رہے ہیں۔ انھوں نے 22 گیندوں میں 28 رن بنائے ہیں جس میں 2 چھکا اور 2 چوکا بھی شامل ہے۔
Published: 28 Sep 2018, 5:08 PM IST
شکھر دھون کی شکل میں ہندوستان کا پہلا وکٹ گرا، اسکور 35/1
ایشیا کپ کے فائنل میں ہندوستان نے بنگلہ دیش کے خلاف 223 رنوں کا پیچھا کرتے ہوئے تیز شروعات کی ہے۔ حالانکہ پانچویں اوور کی چوتھی گیند پر شکھر دھون نجسم الاسلام کا شکار ہو گئے اور 15 رن بنا کر ہی پویلین لوٹ گئے، لیکن دوسری طرف روہت شرما بھی جارحانہ بلے بازی کر رہے ہیں۔ وہ اس وقت 14 گیندوں پر 20 رن بنا چکے ہیں۔ ان کا ساتھ دینے امباتی رائیڈو آئے ہیں۔ ہندوستان اس وقت 5 اوور میں 1 وکٹ کے نقصان پر 35 رن ہے۔
Published: 28 Sep 2018, 5:08 PM IST
ہندوستانی گیندبازوں نے بنگلہ دیش کو 222 رنوں پر سمیٹا
بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 48.3 اوور میں 222 رن پر آؤٹ ہو گئی۔ لیٹن داس کے علاوہ کسی دیگر بلے باز آج ہندوستانی گیندبازوں کے سامنے اچھی بلے بازی نہیں کر سکے۔ مہندر سنگھ دھونی کی وکٹ کیپنگ بھی آج لاجواب رہی جس کی وجہ سے کئی کھلاڑی اسٹمپ اور رن آؤٹ ہوئے۔
ہندوستان کی جانب سے کلدیپ یادو نے سب سے زیادہ 3 وکٹ لیے۔ انھوں نے 10 اوور میں 45 رن لیے۔ کیدار جادھو نے 9 اوور میں 41 رن دے کر دو وکٹ لیے۔ بمراہ اور چہل کے نام ایک ایک وکٹ رہا۔ بھونیشور کمار نے حالانکہ 7 اوور میں محض 33 رن دیے لیکن انھیں کوئی وکٹ حاصل نہیں ہو سکا۔ رویندر جڈیجہ کو بھی کوئی وکٹ نہیں ملا اور انھوں نے 6 اوور میں 31 رن دیے۔ بنگلہ دیش کے تین کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے جس سے پتہ چلتا ہے کہ آج ان کی وکٹوں کے درمیان دوڑ بہت خراب رہی۔
Published: 28 Sep 2018, 5:08 PM IST
45 اوور کے بعد بنگلہ دیش 7 وکٹ کے نقصان پر 202 رن
لگاتار وکٹ گرنے کی وجہ سے بنگلہ دیش کی ٹیم مشکل میں ہے اور اس وقت اس کے سات وکٹ گر چکے ہیں۔ 45 اوور ختم ہونے تک بنگلہ دیش نے 202 رن بنا لیے ہیں اور امید کی جا رہی ہے کہ وہ 250 رن کے اندر ہی سمٹ جائے گی۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو ہندوستانی بلے بازوں کو دیکھتے ہوئے یہ ہدف حاصل کرنا زیادہ مشکل نہیں ہوگا۔
Published: 28 Sep 2018, 5:08 PM IST
تیز رن بنانے کی کوشش میں بنگلہ دیشی کپتان آؤٹ
بنگلہ دیش کا ساتواں وکٹ گر گیا ہے اور آؤٹ ہونے والے بلے باز کپتان مشرف مرتضیٰ ہیں۔ انھیں بھی کلدیپ یادو نے مہندر سنگھ دھونی کے ہاتھوں اسٹمپ کرایا۔ مشرف مرتضیٰ بڑا شاٹ مارنے کی کوشش میں آگے بڑھے تھے لیکن گیند ان کے بلے سے نہیں لگی اور مہندر سنگھ دھونی نے اسٹمپ کرنے میں کوئی غلطی نہیں کی۔ بنگلہ دیش کا اسکور اس وقت 196 رن پر سات وکٹ ہے۔
Published: 28 Sep 2018, 5:08 PM IST
لیٹن داس 121 رن بنا کر آؤٹ، بنگلہ دیش کا اسکور 188/6
بنگلہ دیش ٹیم کو بہترین شروعات دینے اور اچھی پوزیشن میں پہنچانے کے بعد لیٹن داس آؤٹ ہو گئے ہیں۔ انھیں کلدیپ یادو کی گیند پر مہندر سنگھ دھونی نے اسٹمپ آؤٹ کیا۔ تھرڈ امپائر نے بہت نزدیکی معاملہ ہونے کے بعد انھیں آؤٹ قرار دیا۔ لیٹن داس نے 117 گیندوں میں بہترین 121 رن بنائے۔ اس اننگ کے دوران لیٹن نے 2 چھکا اور 12 چوکے لگائے۔
Published: 28 Sep 2018, 5:08 PM IST
40 اوور کے بعد بنگلہ دیش کا اسکور 178/5
لیٹن داس اور سومیہ سرکار نے پانچ وکٹ گرنے کے بعد بنگلہ دیش اننگ کو سنبھال لیا ہے۔ دونوں نے مزید کوئی وکٹ نہیں گرنے دیا ہے اور دونوں ہی بہت اچھے انداز میں کھیل رہے ہیں۔ 40 اوور کے بعد ٹیم کا اسکور 178 رن ہے اور لیٹن داس 111 گیندوں پر 111 رن بنا کر اور سومیہ سرکار 29 گیندوں پر 18 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔
Published: 28 Sep 2018, 5:08 PM IST
بنگلہ دیش نے محموداللہ کی شکل میں پانچواں وکٹ بھی گنوا دیا ہے۔ اس وقت 30 اوور ہو چکے ہیں اور بنگلہ دیش کا اسکور 160 رن ہے۔ لیٹن داس اب بھی وکٹ پر ڈٹے ہوئے ہیں اور ان کا ساتھ دینے کے لیے سومیہ سرکار آئے ہیں۔ محموداللہ کو کلدیپ یادو نے بمراہ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ لیٹن داس 100 گیند میں 107 رن بنا کر اور سومیہ سرکار 10 گیند میں 4 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔
ہندوستانی گیندبازوں نے شروع میں مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد بہترین واپسی کی ہے۔ خصوصی طور پر ہندوستان کے اسپن گیندبازوں نے بنگلہ دیش کو جم کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا۔ لیٹن داس کو چھوڑ کر کوئی بھی کھلاڑی بہتر پوزیشن میں نظر نہیں آیا۔ کلدیپ یادو نے 8 اوور میں 29 رن دے کر ایک وکٹ حاصل کیا ہے جب کہ کیدار جادھو 6 اوور میں 27 رن دے کر دو وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ ایک وکٹ یجوویندر چہل کو ملا ہے جنھوں نے 6 اوور میں 26 رن دیے ہیں۔ ایک وکٹ رن آؤٹ کی شکل میں گرا ہے۔
Published: 28 Sep 2018, 5:08 PM IST
ہندوستانی گیندبازوں نے بہترین واپسی کرتے ہوئے بنگلہ دیش کے چار وکٹ گرا دیے ہیں اور 30 اوور کے بعد بنگلہ دیش کا اسکور 147 رن ہے۔ گویا کہ بنگلہ دیش کا رن ریٹ 5 سے بھی کم ہو گیا ہے۔ حالانکہ ایک طرف لیٹن داس اچھی بلے بازی کر رہے ہیں اور وہ سنچری بھی مکمل کر چکے ہیں۔ اس وقت وہ 90 گیند میں 101 رن بنا کر کھیل رہے ہیں جب کہ محموداللہ نے 2 گیندوں کا سامنا کر کے 1 رن بنائے ہیں۔
Published: 28 Sep 2018, 5:08 PM IST
ایک طرف لیٹن داس نے اپنی سنچری مکمل کر لی ہے اور دوسری طرف ٹیم کے 4 کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں۔ چوتھے آؤٹ ہونے والے بلے باز متھن تھے جنھیں رویندر جڈیجہ نے بہترین فیلڈنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے رن آؤٹ کیا۔ اس وقت لیٹن داس کا ساتھ محموداللہ دے رہے ہیں۔
Published: 28 Sep 2018, 5:08 PM IST
مشفق الرحیم بھی سستے میں آؤٹ، بنگلہ دیش مشکل میں
اچھی شروعات کے بعد بنگلہ دیش کی بلے بازی لڑکھڑاتی ہوئی محسوس ہو رہی ہے۔ ایک طرف لیٹن داس سنچری کے قریب بلے بازی کر رہے ہیں اور دوسری طرف ایک کے بعد ایک وکٹ گرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تیسرے وکٹ کی شکل میں مشفق الرحیم محض 5 رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ انھیں بھی کیدار جادھو نے کیچ آؤٹ کرایا۔
Published: 28 Sep 2018, 5:08 PM IST
بنگلہ دیش کا اسکور 25 اوور بعد 133/2، لیٹن داس 92 پر ناٹ آؤٹ
لیٹن داس کی بہترین بلے بازی کی وجہ سے بنگلہ دیش نے 25 اوور میں 133 رن بنا لیے ہیں۔ دوسری طرف مہدی حسن میراز اور امرالقیس آؤٹ ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے رن ریٹ کی رفتار کچھ کم ہو گئی ہے۔ لیکن لیٹن داس بے خوف بلے بازی کر رہے ہیں۔ انھوں نے 74 گیندوں میں 92 رن بنا لیے ہیں۔ دوسری طرف مشفق الرحیم 5 گیند پر 4 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔
Published: 28 Sep 2018, 5:08 PM IST
چہل نے امرالقیس کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر ہندوستان کو دوسری کامیابی بہت جلدی دلا دی ہے۔ اس وکٹ سے ہندوستانی ٹیم میں جوش کا ماحول دیکھنے کو مل رہا ہے اور بنگلہ دیش خیمہ میں مایوسی کا عالم ہے۔ امرالقیس محض 2 رن بنا سکے۔
Published: 28 Sep 2018, 5:08 PM IST
مہدی حسن 32 رن بنا کر آؤٹ، بنگلہ دیش کا اسکور 120/1
کیدار جادھو نے ہندوستان کو پہلی کامیابی دلاتے ہوئے مہدی حسن میرزا کو 32 رن پر آؤٹ کر دیا۔ مہدی حسن نے 32 رن 59 گیندوں پر بنائے۔ کیدار جادھو نے انھیں امباتی رائیڈو کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ اب لیٹن داس کا ساتھ دینے کے لیے امرالقیس میدان پر آئے ہیں۔
Published: 28 Sep 2018, 5:08 PM IST
20 اوور کے بعد بنگلہ دیش کا اسکور 116، لیٹن داس 85 پر ناٹ آؤٹ
بنگلہ دیش نے 20 اوور ختم ہونے کے بعد 116 رن بنا لیے ہیں۔ ظاہری طور پر بنگلہ دیش کا رَن ریٹ 6 رن فی اوور سے کم ہے لیکن ان کے بلے باز کافی سمجھداری سے بلے بازی کر رہے ہیں۔ لیٹن داس جہاں ایک طرف جارحانہ رخ اختیار کیے ہوئے ہیں وہیں دوسری طرف مہدی حسن میرزا محتاط بلے بازی کر رہے ہیں۔ اس وقت لیٹن داس 65 گیند میں 85 اور مہدی حسن میرزا 55 گیند میں 29 رن بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔ ابھی تک ہندوستان نے پانچ گیندبازوں کا استعمال کیا ہے اور کسی کو کامیابی حاصل نہیں ہوئی ہے۔ رویندر جڈیجہ اور کلدیپ یادو نے 5-5 اوور کیے ہیں جب کہ بمراہ اور بھونیشور کمار نے 4-4 اوور کیے ہیں۔ یجوویندر چہل نے 2 اوور ڈالے ہیں۔
Published: 28 Sep 2018, 5:08 PM IST
18ویں اوور میں بنگلہ دیش کے 100 رن مکمل
بنگلہ دیش کے بلے بازوں نے حیرت انگیز طریقے سے اپنے 100 رن مکمل کر لیے ہیں اور ابھی تک کوئی وکٹ نہیں گنوایا ہے۔ وکٹ لینے کی ہندوستانی گیندبازوں کی ہر کوشش کو لیٹن داس اور مہدی حسن میراز ناکام بنا دے رہے ہیں۔ بنگلہ دیش نے 100 رن 18ویں اوور میں مکمل کیا۔ اس وقت لیٹن داس 73 رن بنا کر کھیل رہے ہیں اور انھوں نے ہی جب بنگلہ دیش کا اسکور 98 رن تھا تو چوکا مار کر 100 رن مکمل کیا۔
Published: 28 Sep 2018, 5:08 PM IST
15 اوور کے بعد بھی ہندوستانی گیندبازوں کو نہیں ملا کوئی وکٹ
بنگلہ دیش کے سلامی بلے بازوں نے زبردست بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 15 اوور کے بعد 86 رن بنا لیے ہیں اور اچھی بات یہ ہے کہ ان کا ابھی تک کوئی وکٹ نہیں گرا ہے۔ لیٹن داس نے شروع سے ہی جارحانہ رخ اختیار کر رکھا ہے اور انھوں نے اپنی نصف سنچری بھی مکمل کر لی ہے۔ اس وقت لیٹن داس 41 گیند میں 59 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔ دوسری طرف مہدی حسن میراز سنبھل کر کھیل رہے ہیں اور انھوں نے 49 گیند میں 25 رن بنائے ہیں۔
Published: 28 Sep 2018, 5:08 PM IST
لیٹن داس کی جارحانہ بلے بازی، 10 اوور کے بعد اسکور 65/0
بنگلہ دیشی بلے بازوں نے ہندوستانی گیندبازوں پر تیزی کے ساتھ رن بنانا جاری رکھا ہے اور 10 اوور میں بغیر کوئی وکٹ گنوائے 65 رن بنا لیے ہیں۔ لیٹن داس پوری طرح جارحانہ نظر آ رہے ہیں اور انھوں نے بمراہ کے بعد یجویندر چہل کی گیندوں پر بھی کئی زوردار شاٹس لگائے۔ چہل کے دوسرے اوور میں تو لیٹن داس نے 2 بہترین چھکّے مارے۔ لیٹن اس وقت 31 گیند میں 47 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔ دوسری طرف مہدی حسن میراز 29 گیندوں پر 16 رن بنا کر کھڑے ہیں۔
Published: 28 Sep 2018, 5:08 PM IST
بنگلہ دیش کی بہترین شروعات، 5 اوور میں بغیر وکٹ گنوائے بنائے 33 رن
ایشیا کپ کے فائنل میں ہندوستان کے خلاف پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بنگلہ دیش نے بہترین شروعات کی ہے۔ پہلے 5 اوور میں اس نے بغیر کوئی وکٹ گنوائے 33 رن بنا لیے ہیں۔ لیٹن داس 18 گیند میں 22 رن بنا کر اور 12 گیند میں 9 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔ ہندوستان کی جانب سے گیندبازی کی شروعات جسپریت بمراہ اور بھونیشور کمار نے کی۔ بمراہ نے اب تک 3 اوور میں 15 رن دیے ہیں جب کہ بھونیشور نے 2 میں 17 رن خرچ کیے۔
Published: 28 Sep 2018, 5:08 PM IST
متحدہ عرب امارات میں 6 ٹیموں کے درمیان جاری ایشیا کپ 2018 کا آج فائن میچ ہے اور یہ ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دبئی میں کھیلا جا رہا ہے۔
ایشیا کپ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں ہندوستان نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ہندوستانی کپتان روہت شرما نے کے وقت کہا کہ ہم ٹورنامنٹ میں لگاتار ہدف کا تعقب کر ہے ہیں، آج یہ آخری میچ ہے اس میں بھی ہم ہدف کا تعاقب ہی کرنا چاہیں گے۔۔ادھر، بنگلہ دیشی کپتان کا کہنا ہے کہ وہ محنت کر کے فائنل میں پہنچیں ہیں، بڑا سکور کرکے دفاع کرنے کی کوشش کریں گے۔ ہندوستان اس سے قبل 6 مرتبہ ایشیا کپ جیت چکا ہے جبکہ بنگلہ دیش دوسری مرتبہ فائنل میں پہنچا ہے۔
Published: 28 Sep 2018, 5:08 PM IST
ہندوستان کی ٹیم: روہت شرما، شکھر دھون، امباتی رائیڈو، دنیش کارتک، ایم ایس دھونی، کیدار جادھو، روندر جڈیجا، بھونیشور کمار، یجویندر چہل، کلدیپ یادو اور جسپریت بومرا۔
Published: 28 Sep 2018, 5:08 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 28 Sep 2018, 5:08 PM IST