قومی خبریں

ہندوستان - امریکہ کے وزیر خارجہ اور وزیر دفاع کریں گے ٹو پلس ٹو بات چیت

وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرکے کہا،’’تیسری بات چیت کے ایجنڈے میں باہمی اہمیت کے سبھی دوطرفہ،علاقائی اور عالمی مسئلوں پر بات چیت کی جائے گی۔‘‘

تصویر نیشنل ہیرالڈ
تصویر نیشنل ہیرالڈ 

نئی دہلی: ہندوستان اور امریکہ کے خارجہ اور وزیر دفاع آج یہاں تیسری وزرا سطح کی ٹو پلس ٹو بات چیت میں حصہ لیں گے، جس میں پوری دنیا کی اسٹراجک حصہ داری کو مضبوط بنانے اور انڈو پیسیفک ریجن میں تعاون بڑھانے سمیت مختلف مسئلوں پر تفصیل سے بات چیت کی جائے گی۔ امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو اور وزیر دفاع مارک ایسپر اس بات چیت میں حصہ لینے کے لئے دو دن کے سفر پر پیر کو یہاں پہنچے تھے۔

Published: undefined

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر اس بات چیت میں ہندوستانی موقف کی نمائندگی کریں گے۔ وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرکے کہا،’’تیسری بات چیت کے ایجنڈے میں باہمی اہمیت کے سبھی دوطرفہ،علاقائی اور عالمی مسئلوں پر بات چیت کی جائے گی۔‘‘

Published: undefined

امریکی وزرا نے پیر کی شام کو اپنے ہندوستان ہم منصبوں کے ساتھ الگ الگ دوطرفہ میٹنگیں بھی کی ہیں۔ ٹوپلس ٹو بات چیت کے دوران دونوں ملکوں کے دفاعی شعبہ میں تعلقات اور تعاون کو اور مضبوط بنانے اور جشے اسپیشل تعاون کے لئے بنیادی تبادلہ اور تعاون معاہدہ (بیکا) پر دستخط کیے جائیں گے۔ بعد میں امریکی وزرا کا وزیراعظم سے ملنے کا بھی پروگرام ہے۔ش

Published: undefined

امریکی وزرا نے پیر کی شام کو اپنے ہندوستان ہم منصبوں کے ساتھ الگ الگ دوطرفہ میٹنگیں بھی کی ہیں۔ ٹوپلس ٹو بات چیت کے دوران دونوں ملکوں کے دفاعی شعبہ میں تعلقات اور تعاون کو اور مضبوط بنانے اور جشے اسپیشل تعاون کے لئے بنیادی تبادلہ اور تعاون معاہدہ (بیکا) پر دستخط کیے جائیں گے۔ بعد میں امریکی وزرا کا وزیراعظم سے ملنے کا بھی پروگرام ہے۔

Published: undefined

دونوں ملکوں کے درمیان پہلی ٹو پلس ٹو وزرا سطح کی بات چیت یہاں ستمبر 2018 میں جبکہ دوسری واشنگٹن میں 2019 میں ہوئی تھی۔ تیسری ٹو پلس ٹو وزیر سطح کی بات چیت امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے گزشتہ فروری میں ہندوستان کے دورے کے ساتھ مہینے بعد ہو رہی ہے۔

Published: undefined

وزیر خارجہ مائک پومپیو کا سری لنکا، مالدیپ اور انڈونیشیا جانے کا بھی پروگرام ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کر کے کہا، ’’آزاد، مضبوط اور خوشحال ملکوں والے انڈو پیسیفک ریجن کو آزاد اور کھلا رکھنے کے مشترکہ نظریے کو فروغ دینے کے لئے اپنی حصہ داری کے ساتھ بات چیت کے موقع کے لئے شکرگزار ہوں۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined