نئی دہلی: گزشتہ سال جولائی سے دسمبر کے درمیان سرکاری طور پر اکاؤنٹ کی تفصیلات طلب کرنے کے لئے ٹوئٹر کو سب سے زیادہ درخواستیں ہندوستان سے موصل ہوئیں اور دنیا بھر میں پیش کی گئیں اس طرح کی درخواستوں کا 25 فیصد کا تعلق ہندوستان سے ہے۔ مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے بدھ کے روز یہ اطلاع فراہم کی۔ ٹوئٹر نے اپنی شفافیت رپورٹ پر مبنی بلاگ میں کہا کہ ہندوستان قانون کے تحت سائٹ سے مواد ہٹانے کا مطالبہ کرنے کے اعتبار سے جاپان کے بعد دوسرے مقام پر ہے۔
Published: undefined
خیال رہے کہ کمپنی اس طرح کی درخواستوں کی اطلاع فراہم کرنے کے لئے سال میں دو مرتبہ رپورٹ جاری کرتی ہے۔ ٹوئٹر نے اپنے بلاگ میں کہا کہ دنیا بھر کی حکومتیں اس طرح کی درخواستوں میں سے 30 فیصد کے جواب میں جزوی یا مکمل اطلاع فراہم کی گئی ہے۔
Published: undefined
کمپنی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اطلاع فراہم کرنے کا مطالبہ کرنے والی درخواستوں میں سے ایک بڑا حصہ ہندوستان سے تعلق رکھتا ہے اور دنیا بھر میں پیش کی جانے والی درخواستوں کا 25 فیصد حصہ ہندوستان سے ہوتا ہے۔ اس کے بعد امریکہ کا مقام ہے، جس کی حصہ داری 22 فیصد ہے۔
Published: undefined
ٹوئٹر نے بتایا کہ قانون کے تحت مواد ہٹانے کا مطالبہ کرنے کی درخواستوں کی تعداد کے لہذا سے سرِ فہرست پانچ ممالک بالترتیب جاپان، ہندوستان، روس، ترکی اور جنوبی کوریا ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ ٹوئٹر ہندوستان کے نئے آئی ٹی قوانین کی پاسداری نہ کرنے کے معاملہ میں مرکزی حکومت کے نشانہ پر رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined