حکومت ہند نے برطانیہ کے ذریعہ ہندوستانی شہریوں کے ساتھ کیے جا رہے سلوک پر اب ’جیسے کو تیسا‘ پالیسی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یعنی اب برطانیہ کے شہریوں کے لیے بھی ہندوستان نے یہ ضابطہ تیار کیا ہے کہ انھیں ہندوستان میں 10 دن کا کوارنٹائن کرنا ہوگا۔ ذرائع کے حوالے سے آ رہی خبروں کے مطابق حکومت ہند برطانیہ کے شہریوں کی ہندوستان آمد کو لے کر کچھ ضروری گائیڈ لائنس جاری کرنے جا رہی ہے۔ یہ گائیڈ لائنس 4 اکتوبر سے نافذ ہوں گے۔ یہ گائیڈ لائن سبھی برطانوی شہریوں اور برطانیہ سے ہندوستان آنے والے لوگوں پر نافذ ہوگا۔ 4 اکتوبر سے سبھی شہریوں کو ہندوستان پہنچنے پر اپنی ٹیکہ کاری رپورٹ تو دکھانی ہی ہوگی، ساتھ ہی کچھ اہم ضابطوں پر عمل بھی کرنا ہوگا۔
Published: undefined
دراصل حکومت برطانیہ کے ذریعہ کووڈ کی ہندوستان میں تیار ویکسین کووی شیلڈ کو تسلیم نہ کئے جانے کے پیش نظر حکومت نے ’مساوی سلوک‘ کی حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے ہندوستان آنے والے برٹش شہریوں پر اسی طرح کے قانون نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جیسے برطانیہ جانے والے ہندوستانی شہریوں پر نافذ ہیں۔
Published: undefined
ذرائع کا کہنا ہے کہ برٹش شہریوں کو سفر شروع کرنے سے پہلے 72 گھنٹوں کے اندر آرٹی پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا، پھر ہندوستان کے ہوائی اڈے پر اترتے ہی دوبارہ آرٹی پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا، اور آمد کے آٹھ روز بعد تیسری بار آرٹی پی سی آرٹیسٹ کرانا ہوگا۔ یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ برطانیہ کے شہریوں کو ہندوستان آمد کے فوری بعد گھر یا منزل کے مقام پر 10 روز تک لازمی طورسے کوارنٹائن میں رہنا ہوگا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز