قومی خبریں

ہندوستان کے کئی بڑے شہر کورونا سے تقریبا پاک، برطانیہ سےسفری پابندیاں ختم کرنےکی درخواست

ہندوستان کے سیکریٹری خارجہ نے برطانیہ کہ اعلی سرکاری نمائندوں سے ملاقات کی اور کہا ہے کہ ہندوستان کے بڑے شہر تقریبا کورونا سے پاک ہو گئے ہیں ۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس  

ہندوستان کےسیکریٹری خارجہ نے برطانیہ کے دفتر خارجہ کے اعلی افسران سے ملاقات کی اور ان کو ہندوستان میں کورونا کی وبا کے بارے میں مطلع کیا۔انہوں نے برطانیہ کے اعلی افسران کو بتایا کہ ہندوستان کے کئی بڑے شہر کورونا سے تقریبا پاک ہوگئے ہیں۔انہوں نے برطانوی افسران سے درخواست کی کہ وہ ہندوستان پر اپنی سفری پابندیوں پو غور کریں ۔

Published: undefined

خارجہ سیکریٹری نے کہا کہ بین الاقوامی سفر کی حوصلہ افزائی کے لئے اقدام لینے کی ضرورت ہے ۔ خارجہ سیکریٹری نے اپنے دورہ کے دوران اعلی افسران سے ملاقات کی اور کہا ’’ممبئی، دہلی اور کئی بڑے شہر عملی طور پر کووڈ سے پاک ہو گئے ہیں لیکن ہم مطمعن ہو کر نہیں بیٹھیں گے کیونکہ ہمیں مستقل ایلرٹ رہنا ہے۔‘‘

Published: undefined

انہوں نے بین الاقوامی سفر کے تعلق سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ’’میں نے برطانیہ کے افسران کو ہندوستان میں کووڈ کے حالات کے بارے میں مطلع کیا اور کہا کہ فرانس نے ہندوستان سے آنے والے ان مسافروں کے کوارنٹائن کرنے کی شرط ختم کر دی ہے جنہوں نے ٹیکوں کی دونوں خوراک لے لی ہیں ااور ان کی کووڈ رپورٹ نیگیٹو آئی ہو۔ ‘‘انہوں نے کہا کہ برطانیہ سے بھی اس پر غور کرنے کےلئے کہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined