لداخ کی وادی گلوان میں چین کے ساتھ پرتشدد جھڑپ میں فوجیوں کے مارے جانے پر غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے پنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹن امریندرسنگھ نے چین کی طرف سے ہندوستانی سرحد کے اندر مسلسل کی جارہی خلاف ورزیوں پر حکومت ہند کی جانب سے منہ توڑ اجواب دینے کی درخواست کی ہے۔
Published: undefined
انہوں نے اس واقعہ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے آج یہاں کہا’ہماری فوج کوئی کھیل نہیں کہ ہماری سرحدوں کی حفاظت کرتے افسروں اور جوانوں کو ہر تھوڑے دنوں بعد مار کھانی پڑے یا زخمی کردئے جائیں۔‘انہوں نے کہا اب وقت آگیا ہے کہ ہندوستان پڑوسی ملک کی طرف سے بار بار کئے جارہے حملوں کا جواب دے جو ہمارے علاقائی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے اور ہماری علاقائی خودمختاری پر ہورہے حملوں کو روکیں۔ ہندوستان کی طرف سے کسی بھی قسم کی کمزوری کے اشارے سے چین کا عمل مزید متشدد ہوجاتا ہے۔
Published: undefined
کیپٹن سنگھ نے کہا کہ حالانکہ سرحد پر کشیدگی کم کرنا ضروری ہے کیونکہ ہندوستان جنگ کے حق میں نہیں ہے لیکن ہمارا ملک اس موقع پر کمزوری نہیں دکھا سکتا اور چین کو دراندازی سے روکنے اور اپنی سرحدوں اور لوگوں پر حملوں کو روکنے کے لئے سخت رخ اپنانے کی ضرورت ہے۔
Published: undefined
حالیہ دنوں ہند-پاکستان اور نیپال سرحدوں پر بڑھی کشیدگی کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ملک صاف طور پر ایسی طاقتوں سے گھراہواہے جو کووڈ بحران کا فائدہ اٹھا کر ہندوستان کے امن کو خراب کرنے کے فراق میں ہے۔ہندوستان کسی بھی قیمت پرقومی سلامتی کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کرے گا اور چاہے اندرونی سطح پر وبا سے لڑ رہا ہے ،یہ بیرونی چیلنجز کے ساتھ پوری طرح لڑنے کے قابل ہے۔
Published: undefined
وادی گلوان تشدد میں جان گنوانے والے فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کیپٹن سنگھ نے کہا کہ پورا ملک اس غم کی گھڑی میں ہندوستانی فوج کے ساتھ کھڑا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined