نئی دہلی: ان اطلاعات کے پس منظر میں کہ چینی فوج گلوان وادی کے ہندوستانی علاقے میں پھر در آئی ہے اور بہت بڑے پیمانے پر خیمہ زنی میں مصروف ہے۔ آج بروز جمعرات ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ ہندوستان کو ہمیشہ چین کے تعلق سے نئے سرے سے غور کرنا چاہیے اور اس پر نظر ثانی کرتے رہنا چاہیے۔
Published: 25 Jun 2020, 5:40 PM IST
ماہرین کے یہ مشاہدات چین کے تعلق سے ہندوستانی حکومت کے مشکوک رہنے اور چین کی طرف معنی خیز انداز میں فوجی قدم پیچھے ہٹانے سے متعلق اعلیٰ سطحی ہندوستانی انتظامیہ کے کسی بھرم میں نہ رہنے کے ایک دن بعد سامنے آئے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بہت طویل عرصے سے ہندوستان چین کے جارحانہ سلوک کو نظرانداز کرتا آیا ہے، خواہ وہ تائیوان، ویتنام، جاپان کے خلاف ہو یا خود اس کے خلاف، لیکن ملک کو اب اور بلکہ آئندہ کبھی اس غلطی کو نہیں دہرانا چاہیے۔
Published: 25 Jun 2020, 5:40 PM IST
مصنوعی سیارہ کی تصاویر اور زمینی اطلاعات کے مطابق، چینی فوجی گلوان میں 15 جون کے خونی تصادم میں ہندوستانی فوجیوں کے ذریعہ تباہ کی جانے والی مشاہداتی چوکیوں کی جگہ مسلح طور پر مورچہ بند ہو گئے ہیں اور گلوان میں وہ خیمہ زن بھی ہو گئے ہیں۔ چین نے کل بدھ کے روز پھر دعویٰ کیا کہ وادی گلوان چین کا ہے اور ان فوجی جھڑپوں کے لئے اس نے ہندوستانی فوجیوں کو ہی مورد الزام ٹھہرایا جس کے نتیجے میں دونوں اطراف کا جانی نقصان ہوا۔
Published: 25 Jun 2020, 5:40 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 25 Jun 2020, 5:40 PM IST
تصویر: پریس ریلیز