ہندوستان نے خلیجی ممالک سے روزگار ، تعلیم اور اہل خانہ کے پاس جانے کے خواہشمند ہندوستانی مسافروں کے لئے سفری پابندیوں میں نرمی کرنے کی اپیل کی ہے ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان اریندام باغچی نے باضابطہ بریفنگ میں کہا کہ ہندوستان میں کووڈ کی صورتحال میں کافی بہتری آئی ہے ، اس لئے امید ہے کہ ہندوستان سے سفری پابندیاں نرم کی جائیں گی ۔ ہم غیرملکی شراکت داروں کے ساتھ اس مسئلہ کو ہرموقع پر اٹھا رہےہیں اور اٹھاتے رہے ہیں ۔
Published: undefined
وزارت خارجہ کےترجمان نے کہا کہ حال ہی میں وزیر خارجہ اور وزیرمملکت برائے امور خارجہ نے خلیجی ممالک کے سفیروں کے ساتھ ایک میٹنگ کی تھی جس میں ان کے میزبان ممالک کی حکومتوں کے ساتھ ہندوستان سے پروازوں کی اجازت دینے کا معاملہ اٹھانے کو کہا گیا تھا ۔
Published: undefined
ترجمان نے کہا کہ وزیر خارجہ نے حالیہ جی 20 اجلاس کے دوران اٹلی میں دوطرفہ میٹنگوں میں بھی اس معاملے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ خارجہ سکریٹری نے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ طلباء ، پیشہ ور افراد اورخانہ افراد کو آنے جانے کی اجازت دینے اور سفرکو دوبارہ شروع کرنے کی اپیل کی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined