نئی دہلی: کیمروں کی نگرانی اور پہرے میں کلبھوشن جادھو سے ہندوستانی سفارت کاروں کی ملاقات کی پاکستان کی تجویز کو ہندوستان نے نامنظور کر دیا ہے۔ ہندوستان نے گذارش کی ہے کہ پاکستان کلبھوشن جادھو کو ’بلارخنہ اور خوف سے پاک‘ سفارتی رسائی مہیا کرائے، جوکہ عالمی عدالت برائے انصاف کے فیصلہ کے عین مطابق ہو۔ اس کی وجہ سے کلبھوشن جادھو سے ہندوستانی سفارت کاروں کی ملاقات جمعہ کے روز ممکن نہیں ہو پائی۔
Published: 02 Aug 2019, 9:10 PM IST
سرکاری ذرائع نے جمعہ کو کہا کہ حکومت نے جمعرات کو پاکستان سے کہا کہ وہ بین الاقوامی عدالت کے فیصلوں کے مطابق کلبھوشن جادھو کو خوف سے پاک ماحول میں ہندستانی سفارتکاروں سے ملاقات کرنے کی سہولت مہیا کرائے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے حکومت کے اس موقف پرابھی کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔
Published: 02 Aug 2019, 9:10 PM IST
خیال رہے کہ پاکستان نے 18 جولائی کو اعلان کیا تھا کہ بین الاقوامی عدالت کے فیصلے کے بعد مسٹر جادھو کو ویانا معاہدہ کے آرٹیکل 36کے پیرا (بی) کے مطابق اس کے حقوق سے واقف کرا دیا گیا ہے۔
Published: 02 Aug 2019, 9:10 PM IST
پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے جمعرات کو کہاکہ ہم نے پاکستان میں ہندستان کے سفیر کو کلبھوشن جادھو کو اس جمعہ کو سفارتی رسائی مہیا کرانے کی تجویز دی ہے۔
Published: 02 Aug 2019, 9:10 PM IST
اس کے بعد وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے کہا کہ ہمیں پاکستان کی طرف سے ایک تجویز ملی ہے۔ ہم بین الاقوامی عدالت کے فیصلے کے مطابق اس تجویز پر غور کررہے ہیں۔ ہم سفارتی چینل کے ذریعہ پاکستان کو جواب دیں گے۔
Published: 02 Aug 2019, 9:10 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 02 Aug 2019, 9:10 PM IST
تصویر: پریس ریلیز