نئی دہلی: ہندوستان نے جمعرات کے روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر اٹھانے کی چین کی کوششوں کو مسترد کرتے ہوئے اسے ملک کا داخلی معاملہ قرار دیتے ہوئے چین سے ایسی ناکام کوششوں سے سبق لینے کے لئے کہا ہے۔ ہندوستان نے کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب چین نے سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر اٹھانے کی کوشش کی ہے۔ تاہم اس پر انہیں عالمی برادری کی طرف سے کچھ خاص حمایت نہیں ملی ہے۔
Published: 06 Aug 2020, 2:49 PM IST
وزارت خارجہ نے کہا کہ "ہم نے اس بات پر غور کیا ہے کہ چین نے ہندوستان کے مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر سے متلق معاملوں پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بحث شروع کی۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب چین نے کسی ایسے موضوع کو اٹھانے کی کوشش کی ہے جو مکمل طور پر ہندوستان کا داخلی معاملہ ہے‘‘۔
Published: 06 Aug 2020, 2:49 PM IST
وزارت خارجہ نے کہا کہ ’’پہلے کی طرح اس مرتبہ بھی اس کوشش کو بین الاقوامی برادری کی بہت کم حمایت ملی ہے۔ ہم اپنے داخلی معاملوں میں چین کی مداخلت کو سختی سے مسترد کرتے ہیں اور اسے اس ناکام کوشش سے سبق لینے کی درخواست کرتے ہیں۔
Published: 06 Aug 2020, 2:49 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 06 Aug 2020, 2:49 PM IST
تصویر: پریس ریلیز