نئی دہلی: کورونا وائرس کے تیزی سے بڑھتے کیسز کے درمیان ہندوستان 47 ہزار سے زیادہ ہلاکتوں کے ساتھ چوتھے مقام پر بنا ہوا ہے۔ ہندوستان سے آگے اب صرف امریکہ، برازیل اور میکسیکو ہی رہ گئے ہیں۔ اس سے پہلے برطانیہ چوتھے مقام پر تھا۔ برطانیہ میں اس وبا کی وجہ سے اب تک 41 ہزار سے زیادہ افراد اپنی جان گنوا چکے ہیں۔
Published: 13 Aug 2020, 9:37 AM IST
خیال رہے کہ ہندوستان کورونا کی وبا کا عالمی مرکز بن چکا ہے اور دنیا میں سب سے زیادہ معاملات اب ہندوستان میں ہی رپورٹ ہو رہے ہیں۔ انفیکشن کی تیز رفتار کے ساتھ ہندوستان میں اموات کی تعداد میں بھی تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔ ایک روز قبل عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بتایا کہ اعداد و شمار کے جائزہ کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ سات دنوں میں یومیہ امریکہ اور برازیل سے زیادہ کیسز کی تصدیق کی گئی۔ دنیا بھر میں ہونے والی اموات کی 15 فیصد سے زیادہ اموات ہندوستان میں درج کی گئی ہیں۔
Published: 13 Aug 2020, 9:37 AM IST
ہندوستان میں 4 سے 10 اگست تک ایک ہفتہ کے دوران کورونا وائرس کے کل 411379 کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ اس دوران 6251 لوگوں کی موت ہوئی۔ وہیں امریکہ میں اس دوران 369575 کیسز کی تصدیقی کی گئی اور 7232 افراد کی موت ہوئی۔ قابل ذکر ہے ہے کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد کے معاملہ میں امریکہ سر فہرست بنا ہوا ہے۔ ہندوستان میں کورونا وبا کی وجہ سے اب تک 2395471 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے، ان میں سے تقریباً 6.5 لاکھ کیسز فعال ہیں جبکہ ایک لاکھ 70 ہزار کے قریب شفایاب ہو چکے ہیں۔
Published: 13 Aug 2020, 9:37 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 13 Aug 2020, 9:37 AM IST