ہندوستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں خالصتانی حامیوں کی کارروائیاں دیکھنے کو ملتی ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر لوگوں کی ہندوستان سے نفرت ہے۔ دوسری جانب امرت پال سنگھ کے خلاف کارروائی سے ہندوستان میں خالصتانی حامی بھی حیران ہیں۔
Published: undefined
نیوز پورٹل ’اے بی پی‘ پر شائع خبر کے مطابق برطانیہ میں خالصتان حامیوں کے ایک گروپ نے اتوار یعنی 19 مارچ کو ہندوستانی ہائی کمیشن کے باہر علیحدگی پسند رہنما امرت پال کے جھنڈوں اور پوسٹروں کے ساتھ احتجاج کیا اور نعرے لگائے۔ امرت پال سنگھ کی تصویر والے پوسٹر میں لکھا گیا ہے کہ امرت پال سنگھ کو آزاد کرو، ہمیں انصاف چاہیے، ہم امرت پال سنگھ کے ساتھ کھڑے ہیں۔
Published: undefined
سوشل میڈیا پر خالصتان حامیوں کے ہنگامے کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک شخص خالصتان زندہ باد کے نعرے لگا رہا ہے۔ ویڈیو میں ہندوستانی پرچم کو اتارتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے۔ تاہم، اے بی پی نیوز اس بات کی تصدیق نہیں کرتا ہے کہ ویڈیو کتنی درست ہے۔ خالصتانی حامیوں کے مظاہرے کو روکنے کے لیے پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔
Published: undefined
پولیس کے آنے کے باوجود ان پر کوئی اثر نہیں ہوا۔ پولیس کے سامنے وہ مسلسل 'ہندوستان کی حکومت شرم کرو، شرم کرو' کے نعرے لگاتے رہے۔ لندن میں ہندوستانی ہائی کمیشن میں توڑ پھوڑ کے بعد ہندوستان میں برطانوی ہائی کمشنر ایلکس ایلس نے بھی ٹوئٹ کر کے واقعے کی مذمت کی۔ کچھ اطلاعات کے مطابق وزارت خارجہ نے صورتحال پر بات چیت کے لیے ہندوستان میں برطانوی ہائی کمیشن کے ایک سینئر سفارت کار کو طلب کیا۔
Published: undefined
پنجاب پولیس خالصتان کے حامی امرت پال کی تلاش کے لیے تیزی سے سرچ آپریشن چلا رہی ہے۔ اس دوران یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ امرت پال کے چچا ہرجیت سنگھ اور ڈرائیور ہرپریت سنگھ نے پولیس کے سامنے خودسپردگی کر دی ہے۔ اسی وقت، امرت پال کے قریبی ساتھی دلجیت سنگھ کلسی، جو خالصتان کے لیے مالی وسائل کا انتظام کرتا ہے، کو بھی ہریانہ کے گروگرام سے گرفتار کیا گیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز