قومی خبریں

یوپی کے سی ایم او اور محکمہ موسمیات کے بعد اب یو جی سی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک

ہیکر نے UGC انڈیا کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو اپنے کنٹرول میں لے لیا اور دنیا بھر میں نامعلوم لوگوں کو ٹیگ کرتے ہوئے کئی غیر متعلقہ ٹوئٹس کیے۔ ہیکر نے پروفائل فوٹو کے طور پر کارٹونسٹ کی تصویر کو استعمال کیا۔

یو جی سی، تصویر آئی اے این ایس
یو جی سی، تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: یوپی کے سی ایم اوچ اور محکمہ موسمیات کے بعد اب یو جی سی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ یونیورسٹی گرانٹس کمیشن انڈیا کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا ہے۔ گزشتہ دو دنوں میں یہ تیسرا بڑا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہے جسے ہیک کیا گیا ہے۔

Published: undefined

ہیکر نے یونیورسٹی گرانٹس کمیشن انڈیا (UGC) کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو اپنے کنٹرول میں لے لیا اور دنیا بھر میں بہت سے نامعلوم لوگوں کو ٹیگ کرتے ہوئے کئی غیر متعلقہ ٹوئٹس کیے۔ ۔ ہیکر نے پروفائل فوٹو کے طور پر کارٹونسٹ کی تصویر کو استعمال کیا ہے۔ @ugc_india صارف نام کے ٹوئٹر ہینڈل کے تقریباً 2,96,000 فالوورز ہیں۔ یہ اکاؤنٹ اس کی آفیشل ویب سائٹ سے بھی منسلک ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined