نئی دہلی: ہندوستان کو ورلڈ انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن (ڈبلیو آئی پی او) کے تازہ ترین گلوبل انوویشن انڈیکس میں 40 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔ پچھلی بار ہندوستان اس انڈیکس میں 46 ویں نمبر پر تھا۔ ملک اس انڈیکس میں سات برسوں میں 41 مقام کی چھلانگ لگاچکا ہے۔
Published: undefined
کامرس اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل نے اس حصولیابی پرجمعرات کو ایک پیغام میں کہا کہ ہندوستان اس انڈیکس میں 2015 میں نیچے 81 ویں نمبر پر تھا اوروہاں سے اٹھ کر 2022 میں 40 ویں نمبر پر پہنچنے کا ایک طویل سفرطے کیا ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ ہندوستان اس انڈیکس میں اپنی رینکنگ کو ٹاپ 25 میں لے جانے کی خواہش رکھتا ہے۔ ان کا کہناتھا کہ ملک میں انکیوبیشن، ہینڈ ہولڈنگ، فنڈنگ، انڈسٹری اکیڈمک پارٹنرشپ اور مینٹرشپ نے ملک بھر میں کاروباری جذبے کو ابھارا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہندوستان تیزی سے نالج اکونمی میں تبدیل ہو رہا ہے، پچھلے 5 سالوں میں پیٹنٹ کی گھریلو فائلنگ میں 46 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined