پاکستانی اخبار ’جنگ‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ہندوستانی افسر اپنے وزیر اعظم نریندر مودی اور پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے درمیان ملاقات کرانے کی زبردست کوششیں کر رہے ہیں۔ اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سعودی عرب کی راجدھانی ریاض میں 29 اکتوبر کو اکونومک اینڈ بزنس ریسرچ انٹرنیشنل کانفرنس (آئی سی بی ای آر) ہوگی جس میں امید ہے کہ دونوں لیڈر پہنچیں گے اور ’ہندوستانی پی ایم نریندر مودی پاکستان کے پی ایم نریندر مودی سے ہاتھ ملانے کی کوشش کریں گے۔‘
Published: undefined
اخبار نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ ہندوستان کی طرف سے دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کی ملاقات کرانے کی بھرپور کوششیں کی جا رہی ہیں۔ اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر یہ ملاقات ریاض میں نہ ہو سکے تو پھر کوشش اس بات کی بھی ہو رہی ہے کہ کرتار پور کوریڈور کے افتتاح کے موقع پر دونوں لیڈروں کی ملاقات کرائی جائے۔
Published: undefined
اخبار کا کہنا ہے کہ دنیا کے کچھ ممالک کی راجدھانیاں بھی اس بات کے لیے زور لگا رہی ہیں کہ مودی اور خان کی ملاقات ہو، لیکن اسے لے کر پاکستان کی اپنی کچھ شرطیں ہیں۔ اخبار نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ ہندوستان نے سفارتی چینلوں کے ذریعہ پاکستان کو کچھ خاص سہولتوں کی بھی پیش کش کی ہے۔ لیکن پاکستان کی ان میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined