وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ہندوستان امن کے حق میں ہے لیکن کمزور نہیں ہے اور اگر کسی نے ہماری طرف آنکھ اٹھاکر دیکھا تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا ۔اتوار کو ہریانہ کے جھجر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع نے زور دیکر کہا کہ قومی مفاد کا تحفظ حکومت کی بنیادی توجہ ہے اور ملک کو مستقبل کے چیلنجوں سے بچانے کے لئے فوج کو جدید ترین اور مقامی طور پر تیار کردہ ہتھیاروں اور آلات سے لیس کیا جارہا ہے۔
Published: undefined
انہوں نے قوم کو یقین دلایا کہ مسلح افواج ہندستان پر بری نظر ڈالنے والے کسی کو بھی منہ توڑ جواب دینے کے لیے پوری طرح لیس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اب کمزور ملک نہیں رہا۔ ہم امن پر یقین رکھتے ہیں لیکن اگر کسی نے ہمیں نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو ہم منہ توڑ جواب دیں گے۔ ہمارے جوانوں نے اسے بار بار ثابت کیا ہے۔ 2016 کے سرجیکل اسٹرائیک، 2019 کی بالاکوٹ ایئر اسٹرائیک اور وادی گلوان کے واقعہ کے دوران ہمارے فوجیوں نے جو بہادری دکھائی ہے وہ ہماری مہارت اور تیاری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
Published: undefined
ہندوستان کی عالمی امیج کا ذکر کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ دنیا اب ہندوستان کی بات کو بے تابی سے سنتی ہے۔ حکومت کی کوششوں کی بدولت ہندوستان اب دنیا کی پہلی پانچ معیشتوں میں شامل ہو گیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آنے والے وقت میں ملک کا شمار پہلی تین بڑی معیشتوں میں ہو گا۔
Published: undefined
مسٹر سنگھ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ حکومت نے نیتا جی سبھاش چندر بوس، پرتھوی راج چوہان اور مراٹھا چھترپتی شیواجی جیسی شخصیات سے تحریک حاصل کی ہے اور اس کے ثقافتی ورثے کی حفاظت کرتے ہوئے ہندوستان کی امنگوں کو پورا کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے اس سال لال قلعہ کی فصیل سے وزیر اعظم کے یوم آزادی کے خطاب کے دوران 'نیو انڈیا' کے عزم 'امرت کال کے پنچ پرن' کا بھی ذکر کیا۔
Published: undefined
وزیر دفاع نے کہا کہ نوآبادیاتی ذہنیت سے چھٹکارا پانے کے لیے حکومت نے راج پتھ کا نام بدل کر کرتویہ پاتھ کرنے سمیت انڈیا گیٹ کمپلیکس میں نیتا جی سبھاش چندر بوس کا عظیم الشان مجسمہ نصب کرنا مراٹھا جنگجو چھترپتی شیواجی سے ترغیب لیکر بحریہ کو مضبوط بنانا اور برطانوی دور سے چلے آرہے تقریباً 1500 بے کار قوانین کو ختم کرنے سمیت کئی اقدامات کیے ہیں۔
Published: undefined
مسٹر سنگھ نے 2023 میں ہندوستان کی جی 20 صدارت کے لوگو میں کمل کے پھول کی موجودگی پر کچھ لوگوں کے اظہار خیال کو مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ کمل ایک قومی پھول ہے، جو ہندوستان کی ثقافتی شناخت سے جڑا ہوا ہے۔
Published: undefined
پروگرام کے دوران وزیر دفاع نے جھجر میں عظیم جنگجو پرتھوی راج چوہان کے مجسمے کی نقاب کشائی کی۔ پرتھوی راج چوہان کو ایک عظیم حکمران قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے نہ صرف ایک بڑے علاقے پر حکومت کی بلکہ وہ بہادری، انصاف اور عوامی فلاح و بہبود کی علامت بھی تھے۔ ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال بھی اس موقع پر موجود معززین میں شامل تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز