نئی دہلی: ہندوستان میں بچوں کے لئے کورونا ٹیکہ کاری کی مہم ستمبر سے شروع ہو سکتی ہے۔ اس سلسلے میں اشارہ دیتے ہوئے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) کے سربراہ ڈاکٹر رندیپ گلیریا نے کہا کہ بچوں کی ٹیکہ کاری کورونا کی چین کو توڑنے کے لئے ایک اہم قدم ثابت ہو سکتی ہے۔
Published: undefined
ڈاکٹر گلیریا نے کہا کہ "میرے خیال میں زائڈس کیڈیلا نے آزمائشیں پوری کر لی ہے اور وہ ہنگامی استعمال کے لئے منظوری کے منتظر ہیں۔ بھارت بائیوٹیک کی کوویکسین کا بچوں پر ٹرائل بھی اگست یا ستمبر تک مکمل ہو سکتا ہے۔ دوسری طرف فائزر کی ویکسین کو امریکی ریگولیٹر سے ہنگامی منظوری حاصل ہو گئی ہے۔ لہذا ہم امید کرتے ہیں کہ ہم ستمبر تک بچوں کو ٹیکہ لگانے کی مہم میں کامیابی حاصل کر لیں گے۔
Published: undefined
ہندوستان میں اب تک 42 کروڑ سے زیادہ بالغوں کو کورونا کی کم از کم ایک خوراک دی جا چکی ہے۔ حالانکہ تاحال ملک کی قریب 6 فیصد آبادی کو ہی کورونا کی ویکسین دی جا سکی ہے۔ اس سال کے آخر تک حکومت نے تمام بالغوں کو کورونا ویکسین فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا تھا لیکن اس کے لئے ہر روز تقریباً ایک کروڑ ویکسین کی خوراکیں فراہم کرنا ضروری ہیں۔ جبکہ فی الحال ہر روز 40 سے 50 لاکھ کے درمیان ہی کورونا کی خوراکیں فراہم ہو رہی ہیں۔
Published: undefined
حکومت کا مقصد ہے کہ 2021 کے آخر تک 18 سال سے زیادہ عمر کے تمام شہریوں کو کورونا ویکسین کی ایک خوراک دے دی جائے۔ متعدد ممالک نے تیسری لہر کے خطرے کے پیش نظر بچوں کی ویکسین کو منظوری فراہم کر دی ہے، تاہم ہندوستان میں ابھی تک بچوں کے لئے کوئی ویکسین منظور نہیں کی گئی ہے۔ہندوستان کا ٹوکیو میں پہلا میڈل، ویٹ لفٹر میرابائی نے جیتا چاندی کا تمغہ
Published: undefined
ایمس کے سربراہ نے کہا کہ ہمیں بچوں کے لئے اپنی ویکسین کی ضرورت ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بھارت بائیوٹیک اور زائڈس کیڈیلا کی ویکسین انتہائی اہم ہے۔ فائزر کی ویکسین بھی مددگار ثابت ہو سکتی ہے لیکن آبادی بہت زیادہ ہونے کے سبب ہمیں اپنی ویکسین کی ضرورت ہے۔ اس ضمن میں ہم امید کرتے ہیں کہ ستمبر تک ہمارے ملک میں بچوں کے لئے ایک سے زیادہ ویکسین دستیاب ہو جائیں گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined