لوک سبھا انتخابات 2024 کے نتائج سامنے آنے کے بعد، بدھ یعنی 5 جون کو حزب اختلاف کی جماعتوں کے انڈیا نامی اتحاد کی میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ کے اختتام کے بعد راہل گاندھی نے کہا کہ انڈیا نامی اتحاد دراصل ہندوستان کی آواز ہے اور اس آواز نے اپنا فیصلہ واضح کر دیا ہے۔ کانگریس رہنما نے کہا کہ ملک کے عوام نے جمہوریت اور آئین کے تحفظ میں اپنی تمام تر کوششیں لگا دی ہیں اور ہم ان کے اس فیصلے کو پوری طاقت کے ساتھ آگے بڑھائیں گے۔
Published: undefined
دراصل، کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کی رہائش گاہ پر انڈیا نامی اتحٓاد کے رہنماؤں کی میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ میں کانگریس رہنما راہل گاندھی، تیجسوی یادو، راگھو چڈھا، شرد پوار، ڈی راجہ، سنجے راوت، اکھلیش یادو، چمپائی سورین، سپریا سولے اوراتحاد کے دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔
Published: undefined
اسی دوران میٹنگ کے اختتام کے بعد کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ وہ اپنے اتحاد کے رہنماؤں کا خیر مقدم کرتے ہیں، اتحاد نے آج 2 گھنٹے تک بیٹھے اور آج کی سیاسی صورتحال کے حوالے سے کئی تجاویز پر غور کیا اور ان پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس پر آخر کار اس نتیجے پر پہنچے کہ آئین بنانے والا بلاک ہمارے انڈیا نامی اتحاد کو دی جانے والی زبردست حمایت کے لیے ہندوستانی عوام کا شکریہ ادا کیا ۔ کھڑگے نے کہا کہ عوام کا مینڈیٹ بی جے پی اور اس کی ساتھی پارٹیوں کے بدعنوانی اور سوچ کے خلاف مناسب جواب ہے۔
Published: undefined
کانگریس صدر نے مزید کہا کہ عوام کے مینڈیٹ نے بی جے پی اور اس کی نفرت اور بدعنوانی کی سیاست کو منہ توڑ جواب دیا ہے، انہوں نے کہا کہ یہ مینڈیٹ ہندوستان کے آئین کی حفاظت ، مہنگائی، بے روزگاری ، کرونی سرمایہ داری کے خلاف اور جمہوریت کو بچانے کے لیے ہے۔ انڈیا نامی اتحاد مودی کی قیادت والی بی جے پی کی فاشسٹ حکمرانی کے خلاف لڑتا رہے گا۔ عوام کی خواہشات کو پورا کرنے کے لیے مناسب وقت پر مناسب اقدامات کریں گے۔ کھڑگے نے کہا کہ اتحاد نے عوام سے جو بھی وعدے کئے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined