بنگلورو: نوبل انعام یافتہ امرتیہ سین کے ہندوستان و ہندو راشٹر سے متعلق بیان پر بی جے پی کے اعتراض پر کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیّا کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہندوستان ہندو راشٹر نہیں بلکہ تکثیریت کا اور کئی برادریوں کے اتحاد کا ملک ہے۔ ہم کہتے رہے ہیں کہ ہندوستان کو ہندو راشٹر نہیں بنایا جا سکتا۔
Published: undefined
دراصل ملک کے ہندو راشٹر ہونے کے تعلق سے امرتیہ سین نے ایک بیان دیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ لوک سبھا انتخابات کے نتائج سے یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ ہندوستان ہندو راشٹر نہیں ہے۔ ان کے اس بیان پر بی جے پی نے اعتراض کیا تھا، جس پر وزیر اعلیٰ سدارمیّا نے اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔
Published: undefined
خبر رساں ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سدارمیّا نے کہا ہے کہ ہندوستان کو ہندو راشٹر نہیں بنایا جا سکتا۔ بدھ (26 جون) کو ماہر اقتصادیات امرتیہ سین نے ایک بنگالی نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہندوستان ہندو راشٹر نہیں ہے، یہ لوک سبھا الیکشن کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہم ہمیشہ ہر الیکشن کے بعد تبدیلی کی توقع کرتے ہیں۔ پہلے جو کچھ بھی ہوا (بی جے پی زیر قیادت مرکزی حکومت کے دوران)، لوگوں کو بغیر مقدمہ چلائے جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈالنا اور امیر اور غریب کے درمیان فرق کو بڑھانا، اب بھی جاری ہے۔ یہ روکنا ہو گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined