قومی خبریں

ہندوستان غزہ میں جلد از جلد جنگ بندی کی حمایت کرتاہے : جے شنکر

جے شنکر نے کہا کہ ہندوستان دہشت گردی اور یرغمال بنائے جانے کی مذمت کرتا ہے، ساتھ ہی وہ معصوم شہریوں کی جانوں کے مستقل تلف ہونے پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتاہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ ہندوستان غزہ میں جلد از جلد جنگ بندی کی حمایت کرتاہے۔ ریاض میں آج کلیدی مذاکرات کیلئے ہندوستان-جی سی سی مشترکہ وزارتی میٹنگ کے افتتاح کے موقع پر ڈاکٹر ایس جے شنکر نے دو ریاستوں پر مشتمل حل کے سلسلے میں قرارداد کیلئے ہندوستان کی حمایت کو دوہرایا۔

Published: undefined

انھوں نے کہا کہ ہندوستان دہشت گردی اور یرغمال بناکر رکھنے کی کارروائیوں کی مذمت کرتا ہے۔ہندوستان -جی سی سی کلیدی مذاکرات کی صدارت قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی نے کی۔ اِس مذاکرات میں گلف تعاون کونسل کے ممالک کے وزراء خارجہ اور ہندوستان کے وزیر خارجہ شریک ہوئے۔

Published: undefined

مذاکرات کے دوران وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے غزہ کی صورتحال سے متعلق ہندوستان کے مستقل موقف کو اجاگر کیا۔ انھوں نے زور دے کر کہا کہ ہندوستان دہشت گردی اور یرغمال بنائے جانے کی مذمت کرتا ہے، ساتھ ہی وہ معصوم شہریوں کی جانوں کے مستقل تلف ہونے پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتاہے۔ فلسطین کے وسیع تر معاملے پر وزیر موصوف نے دو ریاستوں پر مبنی حل کیلئے ہندوستان کی حمایت کی توثیق کی۔ انھوں نے اِس بات کا بھی ذکر کیا کہ ہندوستان فلسطین میں ادارے اور صلاحیتوں کی تشکیل کے سلسلے میں تعاون دیتا رہا ہے، ساتھ ہی وہ انسانیت پر مبنی صورتحال کے جواب میں اقوام متحدہ کے آر ڈبلیو اے کو راحت اور زیادہ سے زیادہ تعاون بھی فراہم کرتا رہا ہے۔کلیدی مذاکرات کے تحت 2024 سے 2028 تک کی مدت کیلئے ایک مشترکہ ایکشن پلان پر معاہدے کی راہ بھی ہموار ہوئی، جس میں تعلیمی اور سائنٹفک شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ اس منصوبے کے تحت خصوصی پروگراموں پر توجہ ہوگی جن کا مقصد ثقافتی شراکت داری کو فروغ دینا ہے جس سے جی سی سی اور ہندوستان دونوں مقامات پر یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں کو سائنٹفک تحقیق اور ترقی پر مل کر کام کرنے کا موقع ملے گا۔

Published: undefined

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے، ریاض میں ہندوستان -جی سی سی وزراء خارجہ کی افتتاحی میٹنگ کے موقع پر خلیجی تعاون کونسل جی سی سی اور برازیل کے وزراء خارجہ کے ساتھ بہت سی باہمی میٹنگیں کیں۔ اِن میٹنگوں میں باہمی، علاقائی اور عالمی معاملات پر وسیع طور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کے ساتھ اپنی میٹنگ میں ڈاکٹر جے شنکر نے باہمی تعلقات میں پیشرفت کا جائزہ لیا اور عالمی نیز علاقائی معاملات سے متعلق نظریات مشترک کئے۔ کویت کے وزیر خارجہ عبداللہ علی ال یحییٰ کے ساتھ ڈاکٹر جے شنکر کی بات چیت، کویت میں اُن کی حالیہ نتیجہ خیز میٹنگ پر مبنی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined