قومی خبریں

پنڈت نہرو کی پالیسیوں سے ہندوستان دنیا کے نقشہ میں ابھرتا چلا گیا: سبھاش چوپڑاہ

سبھاش چوپڑہ نے کہا کہ پنڈت نہرو نے ملک کو آزادی ہی نہیں دلائی بلکہ آزادی کے بعد ملک کی ترقی کی ایسی پالیسی مرتب کی جس کی بدولت ملک دنیا کے نقشہ میں ابھرتا چلا گیا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر سبھاش چوپڑہ نے جمعرات کے روز کہا کہ آزاد ہندوستان کے اولین وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو نے ملک کی ترقی کے لئے جو بنیادی کام کیے انہیں کی بدولت آج ہندوستان خود کفیل بننے کی راہ پر گامزن ہونے میں کامیاب ہوا ہے۔

Published: undefined

چوپڑہ نے پردیش دفتر میں راجیو بھون میں پنڈت جواہر لعل نہرو کے 130 ویں یوم پیدائش یوم اطفال کے موقع پر منعقد ایک پروگرام میں بول رہے تھے۔ انہوں نے نہرو کی تصویر پر گلہائے عقیدت بھی پیش کی۔

اس موقع پر سبھاش چوپڑہ نے کہا کہ نہرو جی نے ملک کو آزادی ہی نہیں دلائی بلکہ آزادی کے بعد ملک کی ترقی کی ایسی پالیسی مرتب کی جس کی بدولت ہمارے ملک نے تعلیم،غریبی، صنعتی ترقی کیساتھ ساتھ بیرونی ممالک کیساتھ رشتہ کو مضبوط کیا اور ایک دوسرے کے لئے دروازے کھولے جس سے ہندوستان دنیا کے نقشہ میں ابھرتا چلا گیا۔

Published: undefined

چوپڑہ نے کہا کہ ہم نہرو جی کی عظیم شخصیت اور ان کی قربانی اور کاموں سےعزم لے کر کانگریس پارٹی اور ملک کی ترقی میں آگے بڑھ سکتے ہیں۔ سبھاش چوپڑہ نے کہا کہ ملک کو ترقی کی رفتار دینے میں نہرو جی کی پالیسی کا بڑا کردار ہے اس لئے قوم ہمیشہ ان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ کانگریس ورکرس نہرو جی کے اعلی اصولوں پر اپنا کر بھارت کو بلندی تک لے جائینگے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ نہرو جی نے روڈ ڈیولپمنٹ کو ایک سمت عطا کی جس سے دوسرے ممالک ہندوستان کی طرف دیکھنے لگے اور مجبورا انہیں اپنی پالیسی کو بدلنا پڑا اور اس طرح ہندوستان سے تمام ممالک نے اپنے رشتہ مضبوط کیے ۔

نہرو کو خراج عقیدت پیش کرنے کےوالوں میں سابق رکن پارلیمنٹ رمیش کمار،کرشناتیرتھ، سابق رکن اسمبلی آصف محمد خان، برہمپال، درشنا راج کمار، کیلاش جین، ہری جشن جندل، محمد عثمان، دنیش کمار، سابق میر ستویر سنگھ، ستیش لوتھرا، نریش شرما، کھوند سنگھ کیپٹن، اندو سمیت کونسلرس، سابق میونسپل کونسلرس، بلاک صدوراور سیکڑوں کارکنان خاص طور پر موجود تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined