ہندوستان کے سر سے دنیا کی پانچویں بڑی معیشت کا تاج اتر گیا ہے اور اب وہ دو پائیدان نیچے جا کر ساتویں پائیدان پر آگیا ہے۔ سال 2018 میں ہندوستانی معیشت کے سست رہنے کی وجہ سے ہندوستان عالمی معیشت کے پائیدان میں نیچے آ گیا ہے اور اس کی جگہ برطانیہ نے لے لی ہے جبکہ فرانس بھی اس سے اوپر آ گیا ہے۔ عالمی بینک کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2018 میں برطانیہ اور فرانس کی معیشت ہندوستان کے مقابلہ زیادہ مضبوط ہوئی ہے جس کی وجہ سے ان دونوں ممالک کی معیشتیں ہندوستان سے اوپر آ گئی ہیں اور ہندوستان ساتویں مقام پر پہنچ گیا ہے۔
Published: undefined
اعداد و شمار کے مطابق ہندوستانی معیشت سال 2018 میں محض3.01فیصد ہی بڑھی جبکہ اس میں سال 2017 میں15.23 فیصدی کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔ اسی طرح برطانیہ کی معیشت سال 2018 میں 6.81فیصد بڑھی جبکہ اس میں سال 2017 میں محض 0.75 فیصد کا اچھال آیا تھا۔ اس کے علاوہ اگر فرانس کی بات کریں تو سال 2018 میں اس کی معیشت میں 7.33فیصد اضافہ ہوا ہے جو کہ سال 2017 میں صرف 4.85فیصد ہی ہوا تھا۔ ہندوستانی معیشت سال2017 کے مقابلہ میں سال 2018 میں سست رہی جس کی وجہ سے ہندوستان عالمی معیشت میں پچھڑ گیا۔ عالمی بینک کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق سال 2018 میں برطانیہ کی معیشت بڑھ کر 2.82ٹریلین ڈالر ہو گئی ہے جبکہ فرانس کی 2.78ٹریلین ڈالر اور ہندوستان کی 2.73ٹریلین ڈالر ہے۔
Published: undefined
اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہندوستان کے نیچے جانے کی بڑی وجہ روپئے کا ڈالر کے مقابلہ کمزور ہونا ہے کیونکہ سال 2017 میں روپے کی حالت بہتر تھی لیکن سال 2018 میں یہ پانچ فیصد نیچے آ گیا تھا۔ عالمی بینک کے اعداد و شمار کچھ بھی ہوں اور اقتصادی ماہرین کچھ بھی کہیں لیکن قومی معیشت کی حالت خراب ہے اور تاجر برادری موجودہ اقتصادی حالات سے پریشان ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر @revanth_anumula