ایک طرف ہندوستان کی چین کے ساتھ کشیدگی جاری ہے، اور دوسری طرف ہندوستان نے مشرقی لداخ سے ملحق ایل اے سی (لائن آف ایکچوئل کنٹرول) کے قریب دنیا کی سب سے اونچی سڑک تعمیر کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق 19 ہزار 300 فیٹ کی اونچائی پر بارڈر روڈ آرگنائزیشن (بی آر او) نے اُملنگ-لا درّے پر موٹر-سڑک بنانے کا کام مکمل کر لیا ہے۔ یہ سڑک ہندوستان اور چین کے درمیان متنازعہ ڈیمچوک علاقہ سے کافی قریب ہے۔
Published: undefined
دنیا کی سب سے اونچی سڑک تعمیر کیے جانے کا دعویٰ 29 جولائی کو بی آر او نے اپنے ایک ٹوئٹ کے ذریعہ کیا۔ بی آر او نے اُملنگ-لاپاس (درّے) پر سڑک بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے ایک ویڈیو بھی شیئر کیا ہے جس میں اس تعلق سے کچھ اہم تفصیلات پیش کی گئی ہیں۔ ویڈیو میں کہا گیا ہے کہ ’پروجیکٹ ہمانک‘ کے دنیا کی سب سے اونچی سڑک تعمیر بنانے کا عزم دیکھیے۔ بی آر او کے مطابق مائنس 40 ڈگری سلسیس درجہ حرارت پر آدمی اور مشین دونوں کا امتحان ہوتا ہے... اور بی آر او کے جنونی ملازمین نے اپنی جان جوکھم میں ڈال کر دنیا کے بے حد ہی مشکل ہدف کو کامیابی کے ساتھ حاصل کیا۔
Published: undefined
واضح رہے کہ ابھی تک لداخ کی ہی کھردونگلا سڑک کو دنیا کی سب سے اونچی سڑک مانی جاتی تھی جس کی اونچائی 18 ہزار 380 فیٹ ہے۔ لیکن اُملنگ-لا درّے کی سڑک اب دنیا کی سب سے اونچی سڑک بن گئی ہے۔ یہاں غور کرنے والی بات یہ بھی ہے کہ اُملنگ-لا پاس ہندوستان اور چین کے درمیان ایل اے سی کے متنازعہ ڈیمچوک علاقے سے قریب ہے اور اس سڑک کے بننے سے مشرقی لداخ کے ڈیمچوک اور ہینلے جیسے علاقوں کے درمیان کنکٹیویٹی تو بڑھ ہی جائے گی، ساتھ ہی فوج کی آمد و رفت بھی تیزی کے ساتھ ہو سکے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز