نئی دہلی: ہندوستان اور کینیڈا کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے باعث کاروباری دنیا میں تشویش پائی جاتی ہے۔ دراصل، بڑے تجارتی شراکت دار ممالک کے درمیان سفارتی سطح پر جاری تنازعہ کینیڈا میں کام کرنے والی ہندوستانی فرموں کے لیے مسائل پیدا کر سکتا ہے اور ان کی طرف سے وہاں کی گئی ہندوستانی سرمایہ کاری پر اثر پڑ سکتا ہے۔ صرف ہندوستانی کمپنیوں پر ہی نہیں بلکہ کینیڈا کی معیشت پر بھی خطرہ منڈلا رہا ہے، کیونکہ ان کمپنیوں میں ہزاروں لوگ کام کرتے ہیں۔
Published: undefined
کینیڈا کے لیے ہندوستانی کمپنیوں کی کیا اہمیت ہے اور وہاں ان کمپنیوں کی کتنی بڑی سرمایہ کاری ہے؟ نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر اس حوالہ سے رپورٹ شائع کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اعداد و شمار کے ساتھ یہ معلومات اس سال مئی 2023 میں جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں شیئر کی گئی تھیں۔ کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (سی آئی آئی) کی جانب سے 'فراہم انڈیا ٹو کینیڈا: اکنامک امپیکٹ اینڈ انگیجمنٹ (اقتصادی اثرات اور مشغولیت) کے عنوان سے رپورٹ جاری کی گئی تھی اور یہ رپورٹ ایسے وقت میں جاری کی گئی ہے جب مرکزی وزیر تجارت اور صنعت پیوش گوئل ٹورنٹو کے دورے پر تھے۔
Published: undefined
سی آئی آئی کی اس رپورٹ میں اعدادوشمار کے ساتھ اس بات پر روشنی ڈالی گئی کہ ہندوستان نہ صرف سری لنکا، بنگلہ دیش، نیپال اور خلیجی ممالک بلکہ کینیڈا جیسے ممالک کے لیے بھی کتنا اہم ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ کینیڈا کی معیشت میں ہندوستانی ہنرمندوں کی شراکت اور کینیڈا میں ہندوستانی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ رپورٹ میں کینیڈا میں ہندوستانی صنعت کی بڑھتی ہوئی موجودگی اور ایف ڈی آئی اور روزگار پیدا کرنے میں وہاں موجود ہندوستانی کمپنیوں کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا گیا تھا۔
Published: undefined
سی ای ای کی رپورٹ پر نظر ڈالیں تو اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ جاری کشیدگی کا کاروباری شعبے پر کیا اثر پڑے گا۔ رپورٹ کے مطابق 30 ہندوستانی کمپنیوں کی کینیڈا میں موجودگی ہے اور ان کی طرف سے ملک میں کی گئی سرمایہ کاری کی مالیت 40446 کروڑ روپے ہے۔ صرف اتنا ہی نہیں، دونوں ممالک کے درمیان اس تازہ تناؤ سے پہلے تجارتی تعلقات کے بارے میں ایک سروے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وہاں موجود ان ہندوستانی کمپنیوں میں سے 85 فیصد نے مستقبل میں اختراع کے لیے فنڈنگ میں اضافے کی امید ظاہر کی ہے۔
Published: undefined
کینیڈا میں کاروبار کرنے والی ہندوستانی کمپنیوں کے ذریعے 17000 سے زیادہ لوگوں کو روزگار ملا ہے۔ ان کمپنیوں کے تحقیق و ترقی کے اخراجات بھی 700 ملین کینیڈین ڈالر بتائے جاتے ہیں۔ اس رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ کینیڈا میں ہندوستانی کاروبار بڑھ رہا ہے جو دونوں ممالک کی معیشت کے لیے بہتر ہے۔ اب جب کہ ہندوستان اور کینیڈا کے درمیان کشیدگی زور پکڑ رہی ہے، وہاں کمپنیوں کے کاروبار متاثر ہونے کے امکانات بھی بڑھ گئے ہیں۔
Published: undefined
ہندوستان اور کینیڈا کے درمیان تجارت میں آسانی اور بہتر تعلقات کی وجہ سے ہندوستان نے وہاں بڑی سرمایہ کاری کی ہے۔ کینیڈا کے پنشن فنڈز نے بھی ہندوستان میں 55 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔ ہندوستانی آئی ٹی کمپنیوں کا کینیڈا میں بڑا کاروبار ہے۔ اس کے علاوہ ہندوستانی کمپنیاں سافٹ ویئر، قدرتی وسائل اور بینکنگ کے شعبوں میں سرگرم ہیں۔ ان میں وپرو اور انفوسس جیسے بڑے نام شامل ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ سال 2022 میں ہندوستان کینیڈا کا 10 واں سب سے بڑا تجارتی شراکت دار تھا۔ مالی سال 2022-23 میں ہندوستان نے کینیڈا کو 4.10 بلین ڈالر کا سامان برآمد کیا۔ جبکہ کینیڈا نے 2022-23 میں ہندوستان کو 4.05 بلین ڈالر کا سامان برآمد کیا۔ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت 2021-22 میں سات بلین ڈالر تھی جو سال 2022-23 میں بڑھ کر 8.16 بلین ڈالر تک پہنچ گئی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined