قومی خبریں

’انڈیا اتحاد‘ نے جھارکھنڈ اسمبلی انتخاب ساتھ مل کر لڑنے کا کیا اعلان، سیٹوں کی تقسیم پر جلد ہوگا فیصلہ

وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے ہفتہ کے روز رانچی واقع اپنی رہائش پر اعلان کیا کہ اسمبلی انتخاب انڈیا بلاک ساتھ مل کر لڑے گا، کانگریس اور جے ایم ایم 81 میں سے 70 سیٹوں پر اپنے امیدوار اتاریں گے۔

<div class="paragraphs"><p>رانچی میں راہل گاندھی کا استقبال کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین، تصویر&nbsp;<a href="https://x.com/HemantSorenJMM">@HemantSorenJMM</a></p></div>

رانچی میں راہل گاندھی کا استقبال کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین، تصویر @HemantSorenJMM

 

جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخاب دو مراحل میں ہونے ہیں۔ اس انتخاب میں کامیابی کے لیے این ڈی اے اور انڈیا دونوں ہی اتحاد اپنا پورا زور لگا رہے ہیں۔ این ڈی اے نے تو کچھ سیٹوں کے لیے امیدواروں کا اعلان بھی کر دیا ہے۔ آج انڈیا بلاک کی طرف سے ایک بڑی خبر سامنے آ رہی ہے کہ اس اتحاد کی سبھی پارٹیاں مل کر انتخاب لڑیں گی۔ جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے ہفتہ کے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ’’انڈیا بلاک آئندہ اسمبلی انتخاب ایک ساتھ لڑے گا اور کانگریس-جے ایم ایم 81 میں سے 70 سیٹوں پر اپنا امیدوار اتاریں گے۔‘‘

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی سیٹوں کی تقسیم پر تبادلہ خیال کے لیے رانچی پہنچ بھی چکے ہیں۔ ہیمنت سورین نے اپنے ’ایکس‘ ہینڈل پر ایک تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں وہ پھولوں کا گلدستہ پیش کر راہل گاندھی کا استقبال کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ جلد ہی یہ فیصلہ کر لیا جائے گا کہ 70 سیٹوں میں سے کتنی سیٹوں پر کانگریس اپنے امیدوار کھڑے کرے گی اور کتنی سیٹوں پر جے ایم ایم۔

Published: undefined

وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے رانچی واقع اپنی رہائش پر انڈیا بلاک کے ساتھ مل کر انتخاب لڑنے کا اعلان کیا۔ انھوں نے انڈیا بلاک کے لیڈران کے ساتھ ہوئی میٹنگ کے بعد کہا کہ ’’انڈیا بلاک جھارکھنڈ اسمبلی انتخاب ایک ساتھ لڑے گا۔ ساتھی پارٹیوں کے ساتھ سیٹوں کی تقسیم پر بات چیت کے دوران یہ فیصلہ لیا گیا ہے کہ کانگریس اور جے ایم ایم 81 میں سے 70 سیٹوں پر اپنے امیدوار اتاریں گے۔‘‘ جے ایم ایم اور کانگریس کتنی سیٹوں پر انتخاب لڑے گی، اس بارے میں فی الحال ہیمنت سورین نے جانکاری نہیں دی ہے۔

Published: undefined

ہیمنت سورین کا کہنا ہے کہ 70 سیٹوں کے علاوہ جو 11 سیٹیں بچ رہی ہیں، ان پر اتحادی پارٹیاں آر جے ڈی اور بایاں محاذ اپنے امیدوار کھڑے کریں گی۔ ان پارٹیوں سے سیٹوں کی تقسیم کے بارے میں بات چیت فی الحال چل رہی ہے۔ ہیمنت سورین نے کانگریس کے جھارکھنڈ انچارج غلام احمد میر کی موجودگی میں سیٹ شیئرنگ سے متعلق یہ اعلان کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined