قومی خبریں

'19 اکتوبر تک دہلی چھوڑ نے کا حکم'، نجر تنازعہ کے درمیان کینیڈین سفارت کاروں کو الٹی میٹم

ہندوستان نے کینیڈا سے اپنے سفیروں کو بھی واپس بلا لیا ہے اوروزارت خارجہ نے کینیڈین سفارت کاروں کو بھی دہلی چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

کینیڈین حکومت کے ساتھ پیدا ہونے والے تازہ تنازعہ کے درمیان ہندوستانی حکومت نے کینیڈا کے 6 سفارت کاروں کو ملک چھورنے  کے لئے کہا ہے۔ سفارت کاروں کو   19 اکتوبر 2024 بروز ہفتہ رات 11:59 بجے یا اس سے پہلے ہندوستان چھوڑنا ہوگا۔ ہندوستانی  حکومت نے کینیڈا سے اپنے سفیروں کو بھی واپس بلا لیا ہے۔ ہندوستان نے یہ کارروائی ان افسران کو خالصتانی علیحدگی پسند ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کی تحقیقات سے منسلک کرنے کی کینیڈا کی کوششوں کے جواب میں کی ہے۔

Published: undefined

وزارت خارجہ نے اس فیصلے کا اعلان کینیڈا کے سفیر انچارج کو طلب کرنے کے فوراً بعد کیا۔ "کینیڈا کے سفیر انچارج کو کل شام سکریٹری (ایسٹ) نے طلب کیا، انہیں بتایا گیا کہ کینیڈا میں ہندوستانی ہائی کمشنر اور دیگر سفارت کاروں اور اہلکاروں کو بے بنیاد نشانہ بنانا مکمل طور پر ناقابل قبول ہے"۔

Published: undefined

وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا، "اس بات پر زور دیا جاتا ہے کہ انتہا پسندی اور تشدد کے ماحول میں ٹروڈو حکومت کے اقدامات نے ان کی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ ہمیں ان کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے موجودہ کینیڈین حکومت کے عزم کے بارے میں کوئی یقین نہیں ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’ اس لیے، حکومت ہند نے ہائی کمشنر اور دیگر سفارت کاروں اور اہلکاروں کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے جنہیں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ہندوستان ٹروڈو حکومت کے جواب میں مزید اقدامات کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔"

Published: undefined

ہندوستانی حکومت کی جانب سے نکالے گئے کینیڈین سفارت کاروں میں قائم مقام ہائی کمشنر اسٹیورٹ راس وہیلر، ڈپٹی ہائی کمشنر پیٹرک ہیبرٹ، فرسٹ سیکریٹری میری کیتھرین جولی، فرسٹ سیکریٹری لین راس ڈیوڈ ٹریٹس، فرسٹ سیکریٹری ایڈم جیمز چوپکا اور فرسٹ سیکریٹری پاؤلا اورجویلا شامل ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined