قومی خبریں

انڈیا اتحاد آئین کی حفاظت کے لیے جان کی بازی لگا دے گا، اسے کبھی ختم نہیں ہونے دے گا: راہل گاندھی

راہل گاندھی نے کہا کہ بی جے پی نے بے روزگاری دی، ہم 30 لاکھ سرکاری ملازمت دیں گے، آپ کے اکاؤنٹ میں سال کے ایک لاکھ یعنی 8500 روپے دیں گے، حکومت بننے پر اگنی ویر اسکیم پھاڑ کر پھینک دیں گے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر @INCIndia</p></div>

تصویر @INCIndia

 

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے منگل (28 مئی) کے روز بانسگاؤں میں سماجوادی پارٹی چیف اکھلیش یادو کے ساتھ ایک مشترکہ انتخابی جلسہ میں بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’انڈیا اتحاد آئین کی حفاظت کے لیے جان کی بازی لگا دے گا، لیکن اسے ختم نہیں ہونے دے گا۔‘‘ راہل گاندھی نے مزید کہا کہ ’’یہ انتخاب دو نظریات کے درمیان کی جنگ ہے۔ ایک طرف انڈیا اتحاد اور آئین ہے، دوسری طرف وہ لوگ ہیں جو آئین کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ بی جے پی لیڈر کہتے ہیں کہ جیسے ہی ان کی حکومت آئے گی، وہ آئین کو ختم کر دیں گے۔ میں انھیں کہنا چاہتا ہوں کہ آپ کی حکومت آئے گی ہی نہیں۔‘‘ اسی طرح کے خیالات کا اظہار راہل گاندھی نے وارانسی میں بھی انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وہاں بھی راہل گاندھی کے ساتھ اکھلیش یادو موجود تھے۔ قابل ذکر ہے کہ وارانسی لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی نے پی ایم مودی کو امیدوار بنایا ہے اور راہل گاندھی آج اس پارلیمانی حلقہ میں انڈیا اتحاد کے امیدوار اجئے رائے کی حمایت میں مہم چلاتے نظر آئے۔

Published: undefined

وارانسی میں راہل گاندھی نے پی ایم مودی اور اجئے رائے کے درمیان ہو رہے مقابلے پر کچھ میڈیا اداروں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے کہا کہ ’’میڈیا میں کہا جا رہا ہے کہ اجئے رائے جی ہندوستان کے وزیر اعظم سے لڑ رہے ہیں۔ سچائی ہے کہ یہ لڑائی غریبوں اور ارب پتیوں کے درمیان ہے۔‘‘ اس تقریب سے اکھلیش یادو نے بھی خطاب کیا اور پی ایم مودی پر زوردار انداز میں حملہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’نریندر مودی نے ماں گنگا کی صفائی کروانے کی قسم کھائی تھی۔ لیکن وارانسی کے لوگ جانتے ہیں کہ ماں گنگا تو صاف نہیں ہوئی، صفائی کا بجٹ صاف ہو گیا۔ اتنا ہی نہیں، نریندر مودی نے جس گاؤں کو گود لیا تھا، اسے بھی کوئی نہیں پہچانتا۔‘‘

Published: undefined

اس سے قبل بانس گاؤں کے رودرپور میں راہل گاندھی نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا والے جب اکھلیش یادو سے انٹرویو کرتے ہیں تو الٹے سیدھے سوال کرتے ہیں، لیکن پی ایم مودی سے من موافق سوال پوچھتے ہیں۔ بی جے پی نے بے روزگاری دی، آپ کو بے روزگار بنایا، لیکن ہم 30 لاکھ سرکاری ملازمت دیں گے، آپ کے اکاؤنٹ میں سال کے ایک لاکھ یعنی مہینے کے 8500 روپے دیں گے۔ حکومت بننے پر اگنی ویر اسکیم پھاڑ کر کوڑے دان میں پھینک دیں گے۔

Published: undefined

اپنی تقریر کے درمیان راہل گاندھی نے بوتل کا پانی اپنے سر پر ڈالتے ہوئے کہا کہ کرسی کی پیٹی باندھ لیجیے، تاپمان (درجہ حرارت) بڑھ رہا ہے۔ انڈیا اتحاد کی حکومت آ رہی ہے۔ حکومت بنتے ہی غریب کنبوں کی فہرست بنے گی۔ کروڑوں خواتین کے نام کی فہرست بھی بنے گی۔ اس کے بعد ہر مہینے کھٹاکھٹ-کھٹاکھٹ پیسے ان کے اکاؤنٹ میں آئیں گے۔ میڈیا والے کہیں گے دیکھو یہ لوگ غریبوں کی عادت بگاڑ رہے ہیں۔ ہم ان سے کہیں گے زیادہ مت بولو، نہیں تو دوگنا کر دیں گے۔ ہمارا کام غریبوں اور خواتین کے بینک اکاؤنٹ میں پیسہ ڈالنا ہے، ہم وہ سب کریں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined