اتر پردیش سے ’انڈیا اتحاد‘ کے لیے ایک بڑی خبر سامنے آ رہی ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ اور سماجوادی پارٹی چیف اکھلیش یادو نے ریاست میں کانگریس کے ساتھ 11 سیٹوں پر مفاہمت کا دعویٰ کیا ہے۔ انھوں نے یہ جانکاری سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر دی ہے۔ ساتھ ہی انھوں نے اس قدم کو ایک بہترین شروعات قرار دیتے ہوئے آئندہ انتخابات میں انڈیا اتحاد کی تاریخی کارکردگی سے متعلق پیشین گوئی بھی کی ہے۔
Published: undefined
اکھلیش یادو نے اپنے پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’کانگریس کے ساتھ 11 مضبوط سیٹوں سے ہمارے خوشگوار اتحاد کی اچھی شروعات ہو رہی ہے... یہ سلسلہ جیت کے ساتھ مزید آگے بڑھے گا۔ ’انڈیا‘ کی ٹیم اور ’پی ڈی اے‘ کی پالیسی تاریخ بدل دے گی۔‘‘ اکھلیش یادو کے اس پوسٹ سے ظاہر ہو رہا ہے کہ کانگریس کو آئندہ لوک سبھا انتخاب میں اتر پردیش میں 11 سیٹوں پر امیدوار کھڑے کرنے کا موقع ملے گا۔ حالانکہ کانگریس کی طرف سے کسی بھی لیڈر کا اس معاملے میں کوئی بیان نہیں آیا ہے۔
Published: undefined
کچھ میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے یہ جانکاری ضرور دی جا رہی ہے کہ 11 سیٹوں سے کانگریس خوش نہیں ہے، لیکن کسی بھی لیڈر کا حوالہ نہیں دیا جا رہا ہے۔ ایسے میں سبھی کو کانگریس کی طرف سے آفیشیل بیان جاری ہونے کا انتظار ہے۔ ایسی بھی غیر مصدقہ خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ 11 سیٹوں پر تو مفاہمت ہو گئی ہے، مزید کچھ سیٹوں پر فی الحال بات چیت جاری ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined