قومی خبریں

ضمنی انتخابات میں اسمبلی کی تمام سیٹوں پر جیت درج کرے گا انڈیا اتحاد: شیوپال یادو

ایس پی کے جنرل سکریٹری شیوپال سنگھ یادو نے اتوار کو دعوی کیا کہ پارلیمانی انتخابات کی طرح ہی اتر پردیش اسمبلی کی 10سیٹوں کے ضمنی الیکشن میں بھی انڈیا اتحاد سبھی 10 سیٹوں کو جیت کر ریکارڈ بنائے گا

شیوپال یادو، تصویر آئی اے این ایس
شیوپال یادو، تصویر آئی اے این ایس 

اٹاوہ: سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے جنرل سکریٹری شیوپال سنگھ یادو نے اتوار کو دعوی کیا کہ پارلیمانی انتخابات کی طرح ہی اتر پردیش اسمبلی کی 10سیٹوں کے ضمنی الیکشن میں بھی انڈیا اتحاد سبھی 10 سیٹوں کو جیت کر ریکارڈ بنائے گا۔

سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے جنرل سکریٹری نے آبائی ضلع اٹاوہ میں ایک ہوٹل کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی انتخابات میں انڈیا اتحاد کو اتر پردیش میں ملی کامیابی سے سماج وادی پارٹی اور اتحادی کانگریس کے کارکنان کافی پرجوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ جوش آنے والے دنوں میں اتر پردیش میں ہونے والے 10 اسمبلی سیٹوں کے ضمنی انتخابات میں بھی بڑے پیمانے پر نظر آئے گا۔

Published: undefined

یادو نے کہا کہ ایس پی سربراہ اکھلیش یادو کی چھوڑی ہوئی مین پوری کی کرہل سیٹ پر سماج وادی پارٹی کے امیدوار کا اعلان جلد ہی کر دیا جائے گا اور سماج وادی پارٹی اس اسمبلی سیٹ پر رکارڈ ووٹوں سے نہ صرف جیت حاصل کرے گی بلکہ اپوزیشن پارٹیوں کی ضمانت بھی ضبط کرائے گی۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ انڈیا اتحاد لوک سبھا میں مضبوط اپوزیشن کا کردار ادا کرے گا ایسا بھروسہ ہم کو اس لئے ہے کیونکہ انڈیا اتحاد کو پارلیمانی انتخابات میں کافی تعداد میں سیٹیں حاصل ہوئی ہیں ۔ اب پارلیمنٹ میں بی جے پی اور ان کی اتحادی پارٹیاں اپنی من مرضیاں نہیں کر پائیں گی۔

Published: undefined

اتر پردیش میں اپوزیشن لیڈر کے حوالے سے شیوپال نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کا فیصلہ پارٹی کے صدر اکھلیش یادو اور سینئر لیڈران مل کر عام رضا مندی کے بعد کریں گے۔ نیٹ امتحان کے حوالے سے شیوپال نے کہا کہ حکومت جانچ میں تاخیر کر رہی ہے۔ جب پرچہ افشاں ہوا تھا تبھی جانچ کرا کر سزا دی جانی چاہئے تھی لیکن حکومت ملزمین کو بچانے کی کوشش میں جانچ میں نرمی برتی جا رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined