نئی دہلی: ہندوستان نے چینی میڈیا اداروں کی جانب سے قومی سلامتی مشیر اجیت ڈووال کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے پر سخت اعتراض کا اظہار کیا ہے اور ان سے من گھڑت رپورٹنگ سے بچنے کی اپیل کی۔
وزارت خارجہ نے منگل کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’ہم نے چین کے سرکاری میڈیا بالخصوص چائنا ڈیلی اور ہوآنچی شباؤ (گلوبل ٹائمز) میں شائع رپورٹنگ کو دیکھا ہے جن میں قومی سلامتی مشیر اجیت ڈووال کے حوالے سے کچھ باتیں کہی گئیں ہیں۔ یہ رپورٹنگ پوری طرح سے جھوٹی اور سچائی سے اور ثبوتوں سے دور کا بھی اس کا واسطہ نہیں ہے۔
Published: undefined
بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’ہم میڈیا سے ایسی من گھڑت رپورٹنگ سے بچنے کی اپیل کرتے ہیں۔ چین کی فوج نے کل رات دعوی کیا تھا کہ ہندوستانی فوجیوں نے پینگانگ جھیل کے نزدیک حقیقی کنٹرول لائن عبور کرکے ہوا میں گولیاں چلائیں۔‘‘
انڈین فوج نے یہاں ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ چینی فوج دوطرفہ معاہدے کی کھلی خلاف ورزی کررہی ہے۔ چینی حکومت حقیقی کنٹرول لائن پر اس کے فوجیوں کی اشتعال انگیز سرگرمیوں کو چھپانے کے لئے گمراہ کرنے والے بیان دے رہی ہے جبکہ ہندوستانی فوجیوں نے کبھی بھی حقیقی کنٹرول لائن پر قبضہ کرنے کی کوشش نہیں کی۔
Published: undefined
بیاں میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان حقیقی کنٹرول لائن پر تناؤ کم کرنے اور صورتحال معمول پر لانے کے لئے پرعزم ہے۔ لیکن چین مسلسل اشتعال انگیز سرگرمیوں میں ملوث ہے۔ بیان میں زور دے کر کہا گیا ہے کہ ہندوستانی فوج نے کبھی بھی ایل اے سی پر قبضہ کرنے کی کوشش نہیں کی اور نہ ہی کبھی فائرنگ سمیت کوئی اشتعال انگیز کارروائی کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ فوج سرحد پر امن اور استحکام قائم کرنے کے لئے پرعزم ہے لیکن وہ قومی یکجہتی اور اقتدار اعلی پر کسی بھی قیمت پر سمجھوتہ نہیں کرے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز