قومی خبریں

ہیمنت سورین پر نازیبا تبصرہ، بی جے پی کے رکن اسمبلی پر ایس سی-ایس ٹی قانون کے تحت مقدمہ درج

جھارکھنڈ کے وزیر اعلی ہیمنت سورین کے خلاف نازیبا تبصرے کے بعد بی جے پی کے رکن اسمبلی بھانو پرتاپ شاہی کے خلاف ایس سی-ایس ٹی قانون کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے

<div class="paragraphs"><p>ہیمنت سورین / آئی اے ای ایس</p></div>

ہیمنت سورین / آئی اے ای ایس

 

رانچی: جھارکھنڈ کے وزیر اعلی ہیمنت سورین کے خلاف نازیبا تبصرے کے بعد بی جے پی کے رکن اسمبلی بھانو پرتاپ شاہی کے خلاف ایس سی-ایس ٹی قانون کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق منگل کے روز جے ایم ایم کارکن راجندر اوراؤں کی شکایت پر بی جے پی کے رکن اسمبلی بھانو پرتاپ شاہی کے خلاف گڑھوا ضلع کے رمنا تھانے میں ایس ٹی/ایس سی قانون کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

Published: undefined

راجندر اوراؤں نے شکایت میں کہا کہ 22 جولائی کو بی جے پی کے ایم ایل اے بھانو پرتاپ شاہی نے رانچی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے جان بوجھ کر سی ایم ہیمنت سورین کو قبائلی ہونے کی وجہ سے توہین کرنے کی نیت سے کہا تھا کہ ’’انہیں گٹّا پکڑ کر کرسی سے اتاریں گے۔‘‘

Published: undefined

ایم ایل اے بھانو پرتاپ شاہی نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ انہوں نے اپنی تقریر کے دوران لفظ 'گٹا' استعمال کیا تھا۔ بھانو پرتاپ شاہی کہتے ہیں، ’’ہماری علاقائی زبان میں گٹّا کا مطلب گریبان نہیں بلکہ کلائی ہوتا ہے، جب کہ گریبان کو ہمارے یہاں توٹا کہا جاتا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ جب کوئی شخص کرسی پر بیٹھتا ہے تو آپ اس کی ذات کو مخاطب نہیں کرتے بلکہ اس شخص کو مخاطب کرتے ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کو کون نہیں کہتا کہ کرسی سے کھینچ کر اتار دیں گے، وقت آنے دیں کرسی الٹ دیں گے، یہ فطری زبان ہے۔ ایم ایل اے کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہیمنت سورین کی ذات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا، جے ایم ایم اس ایف آئی آر کا سیاسی استعمال کرنا چاہتی ہے۔

Published: undefined

اس معاملے میں جھارکھنڈ اسمبلی کے اسپیکر رویندر ناتھ مہتو نے کہا، ’’کسی بھی معزز شخص کو ناشائستہ الفاظ سے مخاطب نہیں کیا جانا چاہیے۔ خواہ کتنی ہی کڑوی بات کہنی پڑے، الفاظ کا استعمال احترام سے ہونا چاہیے۔‘‘ اسمبلی کے اسپیکر نے مزید کہا، ’’ایسی صورت حال میں جب قبائلی برادری کو تکلیف پہنچتی ہے تو وہ آئینی انصاف کے عمل کے تحت شکایت درج کی جائے گی۔ رکن اسمبلی کے خلاف درج ایف آئی آر اسی عمل کا حصہ ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined