قومی خبریں

ملک میں ’ڈیجیٹل آریسٹ‘ کے ذریعے بڑھتی ہوئی ٹھگی، 18 ملزمان کی گرفتاری

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمین سے 5 لاکھ روپے نقد اور 26 موبائل فون ضبط کیے گئے ہیں۔ وہیں ان کے بینک اکاؤنٹ میں ڈیڑھ کروڑ سے زیادہ کی رقم پائی گئی ہے

<div class="paragraphs"><p>سائبر فراڈ / آئی اے این ایس</p></div>

سائبر فراڈ / آئی اے این ایس

 
IANS_ARCH

تلنگانہ سمیت ملک کی کئی ریاستوں میں اتوار کے روز سائبر ٹھگی کے معاملہ میں کارروائی کی گئی ہے اور چھاپہ ماری کرتے ہوئے کم از کم 18 ملزمین کو گرفتار کر لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق گرفتار شدگان پر 319 سے زیادہ سائبر دھوکہ دہی کے معاملہ میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

پولیس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق حیدرآباد سٹی سائبر کرائم یونٹ نے کرناٹک، مہاراشٹر اور راجستھان سمیت الگ لگ ریاستوں میں 6 ٹیموں کے ساتھ ایک خصوصی آپریشن کے ذریعہ ان 18 سائبر کرائم کے ملزمین کو گرفتار کیا۔

Published: undefined

نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حیدرآباد شہر کے پولیس کمشنر سی وی آنند نے کہا کہ ان گرفتار کیے گئے لوگوں پرپ سرمایہ کاری فراڈ، ڈیجیٹل آریسٹ، جنسی استحصال، او ٹی پی دھوکہ دہی اور کروڑوں روپے کے بیمہ کے نام پر دھوکہ دہی جسے سنگین معاملوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمین سے 5 لاکھ روپے نقد اور 26 موبائل فون ضبط کیے گئے ہیں۔ وہیں ان کے بینک اکاؤنٹ میں ایک کروڑ 61 لاکھ روپے سے زیادہ کی رقم پائی گئی ہے۔

Published: undefined

حال ہی میں مہاراشٹر پولیس نے بھی ایک 7 سالہ پرانے دھوکہ دہی ے معاملہ میں آندھرا پردیش کے 3 لوگوں کے خلاف کیس درج کیا تھا۔ ابھی دو روز قبل مدھیہ پردیش کے اندور میں بھی محکمہ جوہری توانائی کے تحت ایک ادارہ کے سائنسدانوں کو ’ڈیجیٹل آریسٹ‘ کر کے جعلسازوں نے 71 لاکھ روپئے کا نقصان پہنچایا۔

واضح ہو کہ ’ڈیجیٹل آریسٹ‘ دھوکہ دہی کا ایک نیا طریقئہ کار ہے جس کے تحت سائبر مجرمین خود کو قانونی حکام کے طور پر پیش کر کے لوگوں سے دھوکہ دہی کرتے ہیں۔ اس میں مجرمین افراد کو فون یا ویڈیو کال کے ذریعے یہ بتاتے ہیں کہ وہ کسی قانونی معاملے میں ملوث ہیں۔ اس صورتحال میں، وہ ان پر دباؤ ڈالتے ہیں کہ اگر وہ فوری طور پر ایک مخصوص رقم ادا نہ کریں تو انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined