قومی خبریں

دہلی میں بنگلہ دیش ہائی کمیشن کی سیکورٹی میں اضافہ، پولیس فورس تعینات

دہلی پولیس نے بنگلہ دیش کے بحران کے پیش نظر دہلی میں واقعہ بنگلہ دیشی ہائی کمیشن کی سیکورٹی بڑھا دی ہے۔ ہائی کمیشن کے باہر مزید رکاوٹیں لگا دی گئیں اور پولیس اہلکاروں کی تعداد میں بھی اضافہ کر دیا گیا

<div class="paragraphs"><p>دہلی میں واقع بنگلہ دیش ہائی کمیشن / قومی آواز / وپن</p></div>

دہلی میں واقع بنگلہ دیش ہائی کمیشن / قومی آواز / وپن

 

نئی دہلی: بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ وزارت عظمیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے کر ہندوستان آ گئی ہیں۔ پیر کی شام ان کا ہیلی کاپٹر یوپی کے غازی آباد میں فضائیہ کے ہنڈن ایئربیس پر اترا۔ مانا جا رہا ہے کہ شیخ حسینہ یہاں سے کسی اور ملک کے لیے روانہ ہو سکتی ہیں۔

Published: undefined

دریں اثناء دہلی پولیس نے بنگلہ دیش کے بحران کے پیش نظر چانکیہ پوری میں واقعہ بنگلہ دیش ہائی کمیشن کی سیکورٹی بڑھا دی ہے۔ ہائی کمیشن کے باہر مزید رکاوٹیں لگا دی گئی ہیں اور وہاں تعینات پولیس اہلکاروں کی تعداد میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ دہلی پولیس کے سینئر افسران نے سیکورٹی انتظامات کا معائنہ کرنے کے لیے ہائی کمیشن کا دورہ کیا۔

Published: undefined

خیال رہے کہ بنگلہ دیش میں ایک ماہ سے جاری مظاہروں نے گزشتہ ماہ پرتشدد شکل اختیار کر لی تھی۔ حکومت مخالف مظاہروں میں اب تک کم از کم 300 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ یہ پیشرفت اتوار کے روز پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں 100 سے زائد افراد کے ہلاک اور 1000 سے زیادہ زخمی ہونے کے بعد سامنے آئی ہے۔

Published: undefined

بنگلہ دیش کے معروف اخبار 'دی ڈیلی سٹار' نے رپورٹ کیا، ’’تین ہفتوں سے جاری حکومت مخالف مظاہروں میں مرنے والوں کی تعداد 300 سے تجاوز کر گئی ہے۔ شہری تحریکوں کے دوران یہ بنگلہ دیش کی تاریخ کا سب سے خونریز دور ہے۔‘‘

طلباء کی زیرقیادت عدم تعاون کی تحریک نے گزشتہ کئی ہفتوں کے دوران وزیر اعظم حسینہ واجد کی قیادت والی حکومت پر شدید دباؤ ڈالا ہے۔

Published: undefined

طلباء 1971 میں خونریز خانہ جنگی میں بنگلہ دیش کی پاکستان سے آزادی کے لیے لڑنے والے آزادی پسندوں کے رشتہ داروں کے لیے سرکاری ملازمتوں میں 30 فیصد ریزرویشن کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ وہاں کے سپریم کورٹ نے حالانکہ اس ریزرویشن کو کم کرتے ہوئے محض 5 فیصد کر دیا۔

سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا کہ سرکاری خدمات میں 93 فیصد نشستیں میرٹ کی بنیاد دی جائیں گی، جبکہ آزادی کے جنگجوؤں اور ان کی اولادوں کے لیے محض 5 فیصد ملازمتیں مختص ہوں گی۔ اس کے علاوہ قبائلیوں، امتیازی طور پر معذور افراد اور جنسی اقلیتوں کے لیے ہر ایک 2 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا۔ تاہم مظاہرین کوٹہ سسٹم کے نظام کو پوری طرح سے ختم کرنے اور شیخ حسینہ کے استعفیٰ دینے پر بضد رہے اور آخرکار بنگلہ دیش میں اقتدار فوج کے ہاتھ میں پہنچ گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined