مرکزی حکومت کے ذریعے پیش کیے گئے بجٹ پر آج تیسرے روز (25 جولائی) پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں بحث جاری رہی۔ اس دوران عام آدمی پارٹی (عآپ) کے راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے مودی حکومت پر شدید حملہ کیا اور کہا کہ بجٹ میں عام لوگوں کو کچھ نہیں دیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جیل کا بجٹ بڑھا دو، آج ہمیں جیل بھیجا جا رہا ہے، کل آپ کی باری ہے۔
Published: undefined
عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے کہا کہ مودی حکومت کے پاس اب صرف ایک اسکیم رہ گئی ہے۔ وہ اسکیم یہ ہے کہ اس ملک کے نوجوانوں کے ہاتھوں میں کٹورا دے کر انہیں بھیک مانگنے کے لیے کہا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے کہا کہ ہم پانچویں بڑی معیشت ہیں۔ سوال یہ ہے کہ اس کا فائدہ کس کو مل رہا ہے؟ اس کا فائدہ آپ کے چند صنعتکار دوستوں کو مل رہا ہے۔ فٹ پاتھوں پر دوکانیں لگانے والے اور ٹھیلے والوں کو کچھ نہیں مل رہا ہے۔
Published: undefined
عآپ کے لیڈر نے کہا کہ آپ نے ٹھیلے و اسٹالس والوں سے کہا کہ اپنے نام کی تختی لگاؤ۔ بتاؤ کہ ہندو ہو یا مسلمان، دلت ہو یا پچھڑے یا آدیواسی۔ اگر نیم پلیٹ ہی لگوانا ہی ہے تونیرو مودی و وجئے مالیا کے گلے میں لگوائیے۔ سنجے سنگھ نے کہا کہ میں حکومت کو بتانا چاہتا ہوں کہ یہ ایک سیکولر ملک ہے۔ اس قسم کا کام یہاں نہیں ہونا چاہیے۔ آپ ابھی یوپی میں الیکشن ہارے ہیں۔ اگر کوئی جاٹاو ڈھابہ، والمیکی ڈھابہ لکھے گا تو آپ لوگ وہاں کھانا کھانے نہیں جائیں گے۔ میں جانتا ہوں آپ کی ذہنیت۔ آپ نے رام مندر کے سنگ بنیاد کی تقریب میں رام ناتھ کووند کو نہیں بلایا تھا۔ آپ دلتوں، قبائلیوں، پسماندہ لوگوں اور اقلیتوں سے نفرت کرتے ہیں۔
Published: undefined
سنجے سنگھ نے کہا کہ بجٹ میں جیل کو بھی کم بجٹ دیا گیا ہے۔ جیل کے بجٹ میں اضافہ کریں۔ یہ 300 کروڑ روپے ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمیں جیل بھیجا ہے، کل آپ (حکمران جماعت) کو جیل جانا ہے۔ آپ سب کو جیل آنا ہے۔ جیل کے بجٹ میں اضافہ کرو۔ اگلا نمبر آپ کا ہے۔
سنجے سنگھ کے اس بیان پر راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھر نے ہنستے ہوئے کہا کہ میں ایوان کے لیڈر سے کہوں گا کہ جیل بجٹ بڑھانے کی یہ اپیل دل کو چھو لینے والی ہے۔ اس پر جے پی نڈا مسکرائے۔ اس کے بعد دھنکر نے کہا کہ اس پر غور فرمائیے۔
Published: undefined
سنجے سنگھ نے کہا کہ آپ کا مقصد انصاف دلانا نہیں ہے۔ آپ کا مقصد سب کو جیل میں ڈالنا ہے۔ آپ نے دہلی کے وزیراعلیٰ کو جیل میں ڈال دیا۔ ان کا شوگر لیول 36 بار 50 سے نیچے جا چکا ہے دہلی کے وزیر تعلیم و صحت کو جیل میں رکھا گیا ہے۔ اپوزیشن کے لیڈروں کو جیل بھیج دیا گیا۔ آپ کا مقصد مقدمہ چلانا نہیں بلکہ جیل میں ڈالنا ہے۔ آپ جتنا زیادہ لوگوں کو جیل میں ڈالیں گے، اتنی ہی بربادی کی طرف جاؤ گے۔ اگر ایسا کروگے تو 240 سے 24 پر آ جاؤ گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز