حیدرآباد: سر پر تاج اور لال نظر آنے والا ٹماٹر اب صرف دور ہی سے بھلا معلوم ہو رہا ہے۔ کبھی یہ سبزی منڈی کی شان ہوا کرتی تھی۔ پکوان کی لازمی شئے سمجھے جانے والے ٹماٹر کی قیمت میں حالیہ چند دنوں میں ہوئے بتدریج اضافہ سے عام آدمی کا سر چکرانے لگا ہے اور ایک کیلو ٹماٹر کی خریداری نہ صرف اس کے جیب پر بھاری بوجھ بن گئی ہے، بلکہ اس کے ماہانہ بجٹ پر بھی اثر انداز ہو رہی ہے۔
Published: undefined
بازاروں اور ٹھیلہ بنڈیوں پر کبھی ٹماٹر سجائے جاتے تھے اور خریداروں کا ہجوم ان بنڈیوں اور بازاروں میں ٹماٹر کی خریداری کرتا ہوا دیکھا جاتا تھا۔ ٹماٹر کی فروخت کے لئے انہیں فروخت کرنے والے خریداروں کو آوازیں لگا رہے ہیں۔ ٹماٹر کی اضافی قیمت نے تو اب پہلے کے تمام ریکارڈس توڑ دیئے۔ عوام کا ماننا ہے کہ ٹماٹر کی قیمتوں میں آئے بھاری اچھال نے انہیں یہ سوچنے پر مجبور کردیا ہے کہ کھائے تو کھائیں کیا؟ ٹماٹر جس کی قیمت شہر حیدرآباد میں کم تھی اور وہ ہر کسی کے دسترس میں تھا لیکن یہی ٹماٹر اب لوگوں کو رلا رہا ہے۔
Published: undefined
ٹماٹر کی بڑھتی قیمت سے لوگ نہ صرف پریشان ہیں بلکہ یہ کہنے پر مجبور ہوگئے ہیں کہ ہائے رے یہ مہنگائی! ٹماٹر کی قیمتوں میں شہر حیدرآباد کے علاوہ تلنگانہ کے دیگر مقامات پر کافی اضافہ ہوگیا ہے۔ ٹماٹر کی قیمت اب بڑھ کر 140 روپئے فی کیلو تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ ماہ سے ٹماٹر کے ساتھ ساتھ دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں بتدریج اضافہ درج ہو رہا ہے۔ شہر کی اہم مارکٹس میں اس کی منتقلی میں کمی آئی اور قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز