نئی دہلی: گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کی آٹھ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے۔
مرکزی وزارت صحت وخاندانی بہبود نے اتوار کے روز یہاں بتایا کہ صبح 7 بجے تک 207.99 کروڑ ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔ وزارت صحت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے 14 ہزار 092 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 16 ہزار 816 ہو گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.26 فیصد ہے۔ یومیہ انفیکشن کی شرح 3.39 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
Published: 14 Aug 2022, 1:40 PM IST
وزارت صحت نے کہا کہ اس مدت میں 16 ہزار 454 لوگوں کو کورونا وائرس سے صحتیاب قراردیا گیا ہے۔ اب تک کورونا وائرس سے کل 4 کروڑ 36 لاکھ 9 ہزار 566 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ شفایابی کی شرح 98.54 فیصد ہے۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں تین لاکھ 81 ہزار 861 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں اب تک کل 88. 02 کروڑ ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔
Published: 14 Aug 2022, 1:40 PM IST
اڈیشہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 403 کم ہونے سے ان کی کل تعداد 4019 ہو گئی ہے اور اس سے شفا پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 1309010 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اس عالمی وبا سے مزید 10 مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 9154 ہو گئی ہے۔
پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے مریضوں میں 273 کا اضافہ ہونے سے ان کی تعداد 14213 ہوگئی۔ اس کے ساتھ ہی اس بیماری سے شفا پانے والوں کی تعداد 747101 تک پہنچ گئی ہے اور اب تک اس کی وجہ سے ریاست میں 17851 افراد اپنی جان گنوا چکے ہیں۔
Published: 14 Aug 2022, 1:40 PM IST
ہریانہ میں کورونا وائرس کے 56 مریضوں کے اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد 4973 ہو گئی ہے، جب کہ اس سے صحتیاب ہونے والوں کی کل تعداد 1026151 تک پہنچ گئی ہے۔ ریاست میں اس عالمی وبا کی وجہ سے اب تک 10654 افراد اپنی فوت ہو چکے ہیں۔
آندھرا پردیش میں 21 نئے مریضوں کے اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد بڑھ کر 1199 ہوگئی ہے۔ اس دوران مزید 171 افراد کے شفایاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی مجموعی تعداد 2318753 ہو گئی ہے۔
Published: 14 Aug 2022, 1:40 PM IST
اتراکھنڈ میں 20 نئے مریضوں کے اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد بڑھ کر 1974 ہو گئی ہے۔ اس دوران مزید 234 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی مجموعی تعداد 436478 ہو گئی ہے۔ اس دوران ریاست میں اس مہلک وائرس سے کسی مریض کی موت نہیں ہوئی اور مرنے والوں کی تعداد 7726 ہو گئی۔
Published: 14 Aug 2022, 1:40 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 14 Aug 2022, 1:40 PM IST