نئی دہلی: ملک بھر میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی جانچ کرنے والی لیبز کی تعداد بڑھ کر 1036 ہوگئی ہے۔ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے ذریعہ اتوار کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کی جانچ پڑتال کے لئے اس فہرست میں مزید 10 لیبز شامل کی گئیں ہیں۔
Published: undefined
ان میں سے سرکاری لیبوں کی تعداد 749 اور پرائیویٹ لیبز کی تعداد 287 ہے۔ ریئل ٹائم آرٹی پی سی آر پر مبنی ٹسٹ لیب اس وقت 567 (سرکاری: 362، نجی: 205) ہیں جبکہ ٹرونیٹ پر مبنی ٹسٹ لیبز کی تعداد 382 (سرکاری: 355، پرائیویٹ : 27) اور سی بی این اے ٹی پر مبنی ٹسٹ لیب 87 ( سرکاری: 32، پرائویٹ: 55) ہیں۔
Published: undefined
ان 1036 لیبز نے 27 جون کو 231095 نمونوں کی جانچ کی۔ اس طرح اب تک مجموعی طورپر8227802 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ 23 جنوری تک پونے میں صرف ایک لیب میں کورونا وائرس کی جانچ کی سہولیات موجود تھی۔ دو ماہ بعد یعنی 23 مارچ تک اس طرح کی لیبز کی تعداد 160 ہوگئی ہے اور اب ملک بھر میں 1036 لیبز میں کورونا وائرس کی جانچ کی سہولت موجود ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined